Categories: بھارت درشن

سیلی گوڑی میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا شاندار مظاہرہ، رام نومی کے جلوس میں مسلم جوانوں نے پانی کی بوتلیں پیش کی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سیلی گوڑ ی،11؍اپریل</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی ایک مثال قائم کرتے ہوئے، مسلم نوجوانوں نے مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں اتوار کے روز رام نومی جلوس کے شرکاء کو پانی کی بوتلیں تقسیم کیں اور ان کو گلے لگایا۔  مسلم نوجوانوں نے جلوس میں حصہ لینے والے لوگوں کو رام نومی کی مبارکباد  بھی دی۔ جلوس میں شامل ہندو لوگوں نے بوتلوں کی تقسیم کا خیر مقدم کیا اور مسلم نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شاہنواز حسین، جنہوں نے رضاکارانہ طور پر پانی کی بوتلیں تقسیم کیں  تھی، کہا کہ ہم نے بوتلیں تقسیم کرنے کا فیصلہ مختلف برادریوں کے لوگوں میں پیار اور محبت  پیدا کرنے کے لیے کیا۔ ہم نے جلوس میں 4000 سے زیادہ پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ انہوں نے کہا کہ رام نومی کے موقع پر مسلم نوجوانوں نے ایک چھوٹا کیمپ لگایا تھا ۔  حسین نے مزیدکہا کہ ہم نے پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ جلوس میں حصہ لینے والے لوگ دور دراز سے آ رہے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین لوگوں سے ملک میں لوگوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے اور ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ رہنے کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 حسین نے مزید کہا کہ ہندوستان ایک ایسا ملک ہے جہاں تنوع میں اتحاد ہے، جس کی توثیق ہمارے آئین نے بھی کی ہے۔ ہم سب کے تہواروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ آج رام نومی ہے، اور ہم تقریبات میں حصہ لے کر خوش ہیں۔ یہ رمضان کا مہینہ بھی ہے۔ ایک اور نوجوان صدام قریشی نے کہا کہ مذہبی اختلافات سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور "ہم ہم آہنگی کے ساتھ مل جل کر رہنا چاہتے ہیں"۔  انہوں نے کہا، تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دے کر ہندوستان کی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ رام نومی جلوس میں شریک پنکج کمار جھا نے مسلم نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ جھا نے کہا،یہ ایک اچھی علامتہے کہ وہ اس موقع پر ہمارا استقبال کرنے کے لیے آگے آئے اور ہمیں پانی کی بوتلیں بھی پیش کیں۔ ہم اس  موقف کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago