Urdu News

لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑے جانے کے خلاف پاک سفارت خانے کے باہر مظاہرہ

لاہور میں رنجیت سنگھ کا مجسمہ

پاکستان ے لاہورمیں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دو سال پرانے مجسمے کو توڑے جانے کے واقعہ کے بعد ریاستی بی جے پی  یووا مورچہ نے بدھ کے روز دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب مظاہرہ کیا۔ اس مظاہرے میں دہلی بی جے پی کے صدر آدیش گپتا، سردار آر پی سنگھ، راجیو ببر، اشوک گوئل سمیت مورچہ کے دیگر عہدیدار موجود تھے۔

مظاہرے سے پہلے یووا مورچہ کے عہدیدار تین مورتی کے قریب جمع ہوئے۔ اس کے بعد وہاں سے پاکستانی سفارتخانے پہنچا۔ جب وہاں تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا، تو ان کے ساتھ ہلکی سی جھڑپ بھی ہوئی۔ یووا مورچہ کے کارکنوں نے اپنے ساتھ لائے وزیر اعظم پاکستان کا پتلا جلانے کی کوشش کی، لیکن سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

ریاستی بی جے پی صدر آدیش گپتا نے کہا کہ پاکستان میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنا حکومت پاکستان کی مسخ شدہ ذہنیت کو بیان  کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور، پاکستان میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کا مجسمہ توڑنے کے واقعے کے بعد سکھ برادری میں ناراضگی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں بلکہ تیسری بار ہوا ہے۔گپتا نے کہا کہ پاکستان خود کو ایک جمہوری ملک کہتا ہے۔ پوری دنیا اس کا چہرہ دیکھ رہی ہے۔ لوگ اس واقعے سے ناراض ہیں۔

Recommended