Urdu News

ٹرانسفر میں کرپشن کا شکار ہوا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک

ڈی سی بی سی ای او رینو کشواہا

ڈی سی بی سی ای او رینو کشواہا کے تبادلوں پر پابندی

 بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)

حکومت کی منتقلی کی پالیسی کو نظرانداز کرتے ہوئے، ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک لمیٹڈ،بارہ بنکی کے ملازموں کے تبادلوں پر چیئرمین کے ذریعے پابندی لگاکر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

چیئرمین کی طرف سے تحقیقات کا حکم نامہ

  واضح رہے کہ ڈی سی بی سی او رینو کشواہا اس سے پہلے بھی کئی بار اہم مقامات پر اپنا چہرہ پیش کرکے  ریکوری یا وصولی  مہم کو آگے بڑھاکر دھاندلی کر چکی ہیں۔لیکن اس بار کشواہا نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے حکومت کی ٹرانسفر پالیسی کو نظرانداز کرتے ہوئے کئی افسران اور ملازمین سے پیسے بٹورے ہیں۔

 جس میں بڑاگاؤں،بشن پور،کرسی، دریا آباد، رودولی، سفید آباد، ٹکیت نگر،موائی اور پٹرانگا برانچوں کو ریکوری کے بعد منتقل کیا گیا،شکایت موصول ہونے پر چیئرمین نے پابندی عائد کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔اس سے  بینک میں کام کرنے والے ملازمین نے چین و سکون کی سانس لی ہے۔ تحقیقات کے بعد اصل معاملہ سامنے آسکے گا کہ رینو کشواہا نے کتنا پیشہ لیا ہے؟ وہ کب سے اپنے عہدے کا غلط استعمال کر رہی ہیں؟

Recommended