Urdu News

کیا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر پر آرایس ایس کی رائےکی آپ کرتے ہیں حمایت؟

کیا دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر پر آرایس ایس کی رائےکی آپ کرتے ہیں حمایت؟

جموں،4 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے قومی ایگزیکٹو ممبر اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار نے کہا کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بہت مثبت تبدیلی آئی ہے اور اب مزید تبدیلیاں دیکھی جائیں گی۔ اسے ہٹانے سے کسی کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ دوسری ریاستوں سے لوگ یہاں آئیں گے اور ان کے حقوق چھین لیں گے۔ جموں و کشمیر کے نوجوان اور شہری بھی دوسری ریاستوں میں ملازمتوں اور پیشوں کے لیے جاتے ہیں۔ ایک قوم میں ترقی صرف باہمی تعاون سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ذاتوں اور مذاہب کے لوگ مل کر ریاست کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اندریش کمار نے کسانوں کی تحریک کے بارے میں کہا کہ یہ کچھ جماعتوں کی سوچی سمجھی سازش کے تحت ہے۔ کچھ جماعتیں غیر ضروری طور پر یہ مسئلہ ووٹ بینک کے لیے اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کسانوں کے لیے زرعی قانون کو ضروری قرار دیا۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام طبقات کے لوگ ریاست کی ترقی میں یکساں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہر ذات اور ہر مذہب کے لوگ ریاست میں ہونے والی تبدیلیوں اور خوش حالی کے لئے ساتھ ساتھ چل رہے ہیں۔

Recommended