جلگاؤں (محمد راغب دیشمکھ کی رپورٹ)
قابل احترام بالاصاحب ٹھاکرے شیوسیناطبی خدمات سیل کے جلگاؤں ضلع کوآرڈینیٹر کے طور پر معیز دیشپانڈے کو مقرر کیا گیا ہے۔ریاستی شہری ترقیات کے وزیر جناب ایکناتھ جی شندےصاحب نے خود اپنے ہاتھوں سےطبی خدمات سیل کے جلگائوں ضلع کوآرڈینیٹر منتخب کیے جانے کا تقرری خط پیش کیا اور گلدستہ پیش کر ان کا استقبال کیا۔ عزت مآب بالاصاحب ٹھاکرے شیو سینا طبی خدمات سیل اور شری کانت شندے فاؤنڈیشن کے شیو سینا مہاراشٹر اسٹیٹ سیل کے سربراہ شری منگیش جی چیوٹے صاحب نے نیک خواہشات پیش کیں۔
قابل احترام بالاصاحب ٹھاکرے طبی خدمات سیل: غیر سیاسی تنظیم
قابل احترام بالاصاحب ٹھاکرے طبی خدمات سیل، ایک مکمل طور پر غیر سیاسی تنظیم ہے اور غریب اور مسکین افراد کےلیے شروع کی گئی ہے۔ اس تنظیم سے کسی بھی مذاہب کے ڈاکٹر اور طبی شعبہ سے جڑے احباب شرکت کرسکتے ہیں جو طبی میدان میں کام کرنا چاہتے ہیں اس تنظیم میں سبھی مذہب کے افراد کا خیر مقدم ہے۔ جلگائوں ضلع سے تعلق رکھنے والے ضرورت مند مریضوں کے لئے بالاصاحب ٹھاکرے طبی خدمات سیل کا قیام کیا گیا ۔جلگاؤں ضلع ضرورت مند مریضوں 7620008080 اس ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ بالاصاحب ٹھاکرے طبی خدمات سیل کی جانب سے جلگاؤں ضلع ضرورت مند مریضوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ایسی معلومات شری کانت شندے فاؤنڈیشن اور شیو سینا طبی خدمات سیل کے جلگاؤں ضلع کوآرڈینیٹرڈاکٹر معیز دیشپانڈےنے صحافیوں کو دی۔
ڈاکٹر معیز دیشپانڈے کو شیو سینا طبی خدمات سیل کے جلگائوں ضلع کوآرڈینیٹر مقررکیے جانے پر ریاض دیشپانڈے،ڈاکٹر پرویز دیشپانڈے، رمیز دیشپانڈے،ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ، ناصر سلام دیشمکھ، ایڈوکیٹ وہاب دیشمکھ نے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ساتھ ہی ساتھ طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرس، سیاسی، سماجی اور فلاحی تنظیموں نے انھیں مبارکباد پیش کی اور خوشی کا اظہار کیا۔