Urdu News

سیاحوں کی آمد کے باعث ہماچل کے باکھلی نیچر پارک کی رونق میں اضافہ

فطرت کے تحفظ کا عالمی دن

 ہماچل ضلع منڈی میں پنڈوہ بند سے ملحق باکھلی کے مقام پر واقع نیچر پارک نے اب سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ جھیل کے کنارے واقع اس خوبصورت وادی کا دلکش منظر ہر کسی کو مسحور کر دیتا ہے۔

مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاحوں نے بھی نیچر پارک کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔نیچر پارک باکھلی کا افتتاح 26 ستمبر 2022 کو سابق حکومت کے دور میں کیا گیا تھا۔ جسے تقریباً 8 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

اگرچہ ابتدائی طور پر اس میں بچوں کے کھیلنے کے لیے جھولے کی طرح بہت کچھ بنایا گیا تھا اور یہاں فطرت سے متعلق بہت سی چیزوں کو دکھایا گیا ہے لیکن اب اس میں بہت سی سرگرمیاں شامل کی جا رہی ہیں۔

یہ نیچر پارک پنڈوہ ڈیم ( بند ) پر بنے جھیل کے کنارے واقع ہے۔ نیچر پارک باکھلی اپنے دوستوں کے ساتھ دیکھنے آئے ہماچل گورو ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی اور فوٹوگرافر بیربل شرما نے کہا کہ یہ نیچر پارک نہ صرف ضلع منڈی  بلکہ ہماچل اور باہر کی ریاستوں سے آنے والے لوگوں کے لئے بھی سیاحتی مقام بن چکا ہے۔

بیربل شرما نے حکومت اور محکمہ جنگلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیچر پارک بکھلی فطرت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کیا گیا ہے اور اسے قدیم شکل دی گئی ہے۔ لوگ اب یہاں بیاس جھیل کے کنارے کشتی رانی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

بیربل شرما نے بتایا کہ فورلان سے ماتا بگلا مکھی مندر تک ایک روپ وے بھی بنایا جا رہا ہے جس سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Recommended