Urdu News

سعادت گنج میں عید ملن پروگرام کا انعقاد، سماجی کارکن سابق پردھان اسرار انصاری نے کی شرکت

سعادت گنج میں عید ملن پروگرام کا انعقاد

ابوشحمہ انصاری، سعادت گنج، بارہ بنکی

انجمن روداد کربلا کے جنرل سکریٹری حافظ عطاءالرحمن انصاری کی رہائش گاہ پر عید ملن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں قصبہ کی نامور شخصیت کی  شرکت ہوئی اور ایک دوسرے کو گلے لگا کر انھوں نے عید کی مبارکبادیاں پیش کی سیويّاں کھلا کر لوگوں نے ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرایا اور کہا رمضان کے پورے روزے رکھنے کے بعد اللہ نے ہمیں عید جیسا تیوہار انعام میں دیا ۔

عید آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والا تیوہار ہے عید پوری دنیا میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا تیوہار ہے۔ عید میں پورے عالم اسلام میں ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔ اسی موقع موجود پر کلام راعین , حاجی شمش الضحی ، حافظ صغیر ، اشتیاق ماما ، سلمان انصاری ، ریحان انصاری ،جلال الدین ٹھیکی والے، خالد انصاری ،نفیس انصاری محمد نیاز کے نام قابل ذکر ہے۔

Recommended