Urdu News

قیامِ مکتب اور اس کا افتتاح

قیامِ مکتب اور اس کا افتتاح

ابوشحمہ انصاری، بارہ بنکی

قصبہ سعادت گنج کی مرکز مسجد میں جمعیت سعادۃ العلماء کے زیراہتمام ایک مکتب کا قیام عمل میں آیا۔ جس میں افتتاحی گفتگو کرتے ہوئے جمعیت کے سرپرست مفتی محمد عارف کاشفی صاحب نے قرآن کی تعلیم پر روشنی ڈالنے ہوئے کہا کہ قرآن اللہ کی کتاب اور اللہ کا کلام ہے۔ اس کا سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ قرآن کی تعلیمات کے حلقے ہر مسجد میں ہونے چاہئیں۔ ہماری جمعیت کے عزائم میں سے ہے کہ جہاں پر مکتب کی ضرورت ہوگی وہاں مکتب قائم کیا جائے گا۔ اس لیے سبھی لوگوں کو چاہئے کہ جہاں پر بھی مکاتب قائم ہوں وہاں اپنے اپنے بچوں کو داخل کروائیں۔

مفتی صاحب کے خطاب کے بعد امیر جماعت الحاج مشتاق احمد صاحب کی پُرمغز دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ کل سے باقاعدہ طور پر مرکز مسجد میں بعد نماز مغرب مکتب شروع کردیا جائے گا۔ جمعیت کی جانب سے باقاعدہ ایک مدرس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن کا مشاہرہ (تنخواہ) جمعیت ادا کیا کرے گی۔ بچوں سے کوئی تعلیمی فیس نہیں لی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ جمعیت کے تمام اراکین اور اس کے معاونین کی ہمہ جہت نصرت فرمائے۔ اور اس کارِ خیر میں سبھی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین یارَبَّ العَالمین)

اس موقع پر مولانا انیس کاشفی ، مولانا غفران قاسمی ، مولانا جنید قاسمی ، مولانا محمد اخترقاسمی ، مولانا فرمان مظاہری ، مولانا عمرعبداللہ قاسمی ، ماسٹرمحمدحلیم انصاری ، الحاج ماسٹرانتظار احمد ، ماسٹر اسرار انصاری ،عبید الرحمٰن منا دادا ، حافظ محمد حسان عرفان ، حافظ محمد اسامہ ، ضیاء الحسن ممتاز ، حافظ محمدعمیر ، محمدشاداب کی موجودگی قابل ذکر ہے۔

Recommended