Categories: بھارت درشن

ہمارے ملک میں ہر گھر میں ہنر ہے: مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

رام پور میں 29ویں ’ہنرہاٹ‘ کا مختارعباس نقوی، دھرمیندر پردھان اور ارجن رام میگھوال نے کیاافتتاح

نمائش گراؤنڈ، رام پور (یو۔پی۔) میں منعقدہ 29 ویں ”ہنر ہاٹ“ کا افتتاح آج مرکزی وزیر برائے تعلیم اور کوشل وِکاس و اِنٹرپرینیور دھرمیندر پردھان نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر، راجیہ سبھا مختار عبّاس نقوی اور وزیرِ مملکت برائے پارلیمانی امور اور ثقافت ارجن رام میگھوال کی با وِقار موجودگی میں کیا۔

”ہنر ہاٹ“ کے افتتاح کے موقع پر دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ہمارے ملک میں ہر گھر میں ہنر ہے۔ اس کی برانڈنگ اور اسے بڑے پیمانے پر موقع۔مارکیٹ مہیّا کرانے کی اَشد ضرورت ہے اور اس سِمت میں ”ہنر ہاٹ“ ایک بے حد اہم کردار نِبھا رہا ہے۔ ”ہنر ہاٹ“ کے ”جیم“ (گورنمنٹ اِی مارکیٹ پلیس) پر آنے سے کاریگروں کی مصنوعات کو قومی۔ بین الاقوامی موقع۔ مارکیٹ دستیاب ہو گا۔ دھرمیندر پردھان نے کہا کہ ملک کے ہر گاؤں میں ”وِشوَ کرما“ ہیں۔ وزارت برائے اقلیّتی امور ”ہنر ہاٹ“ کے توسّط سے اِن کے ہنر کو موقع دے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں ”نئی شِکشا نیتی“ میں ”پڑھائی بھی اور کمائی بھی“ پر زور دیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے تعلیم اور وزارت برائے اقلیّتی امور مِل کر کاریگروں، دستکاروں کے بچوں کو پڑھائی کے ساتھ۔ساتھ کوشل وِکاس کے تربیت مہیّا کرائیں گے۔

اِس موقع پر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ“ کے دستکاروں، شلپکاروں کے ہاتھوں میں بھگوان نے فن کی مہارت دی ہے۔ ”ہنر ہاٹ“، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ”خود کفیل بھارت“ اور ”ووکل فار لوکل“  منصوبے کو  مضبوط کرنے کا سب سے خوبصورت پلیٹ فارم ہے۔ رام پور میں منعقدہ ”ہنر ہاٹ“، ”خود کفیل بھارت“ منصوبے کو آگے لے جانے میں سَنگِ میل ثابت ہو گا۔ ارجن رام میگھوال نے کہا کہ، ”حفاظت کیجئے اپنے ہنر کی۔ یہ اِیشوَر کا انمول تحفہ ہے۔ یقیناً تمھاری محنت سے ہی آئے گا اِس میں نِکھار“۔

اس موقع پر ملک کی آن۔بان۔شان کے لئے شہید ہونے والے بہادر فوجی جوانوں کے خاندان والوں کو اعزاز بھی بخشا گیا۔اس موقع پر جناب نقوی نے کہا کہ ”ہنر ہاٹ“، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ”دیسی۔سواولمبن“  اور ”ووکل فار لوکل“ کے منصوبے کو مضبوطی  دینے کے ساتھ۔ساتھ دیسی دستکاروں، شلپکاروں کو روزگار دینے اور ہاتھوں سے بنی شان دار مصنوعات کو بازار مہیّا کرانے کا ایک ”مستند پلیٹ فارم“ ثابت ہوا ہے۔

نقوی نے کہا کہ ”آزادی کے امرت مہوتسَو“ کے تحت منعقد ہونے والے پچہتر (75)   ”ہنر ہاٹوں“ کے ذریعہ سات لاکھ پچاس ہزار دستکاروں، شلپکاروں، کاریگروں اور ان سے جڑے لوگوں کو روزگار اور روزگار کے مواقع سے جوڑنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ملک بھر میں منعقد ہونے والے ”ہنر ہاٹ“ میں ”وِشوَ کرما واٹیکا“ میں ملک کے شلپکاروں، مورتی بنانے والوں، سنگتراشوں، لوہار، بڑھئی، مِٹی کی فنکاری، سونے۔کانسے، شیشے، براس کا فن وغیرہ جیسے سینکڑوں روائتی فنون سے عوام  رو شناس ہوں گے۔ ایسی پہلی ”وِشوَ کرما واٹیکا“ رام پور (یو۔پی۔) کے ”ہنر ہاٹ“ میں لگائی گئی ہے۔ ”ہنر ہاٹ“ میں ”کباڑ سے کمال“ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پھینک دیئے جانے والے لوہے، رَبَر، پلاسٹک، کپڑے، شیشے، پیتل، تانبہ، سیرامِک، لکڑی وغیرہ سے بنی مصنوعات، ”ہنر ہاٹ“آنے والے لوگ دیکھ اور خرید رہے ہیں۔”آزادی کے امرت مہوتسَو“ کے تحت ملک بھر میں منعقد ہونے والے 75 ”ہنر ہاٹوں“ کی تعداد میں وزارت برائے اقلیّتی امور کے ذریعہ رام پور (یو۔پی۔)  میں 16 سے 25 اکتوبر  2021؁ء تک ”ہنر ہاٹ“ کا انعقاد ہو رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago