Urdu News

ایم پی میں سماجی ہم آہنگی کی مثال: جین منی کی سمادھی کے لئے مسلم شخص نے عطیہ کی زمین

ایم پی میں سماجی ہم آہنگی کی مثال: جین منی کی سمادھی کے لئے مسلم شخص نے عطیہ کی زمین

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں ایک مسلمان شخص نے سماجی ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے۔ نیمچ ضلع کے سنگولی قصبے میں ایک مسلمان شخص نے ایک جین منی کی سمادھی مقام کے لیے اپنی زمین عطیہ کی ہے۔ پیروکاروں نے بتایا کہ جین منی شری شانتی ساگر کا جمعرات کو انتقال ہو گیا تھا۔

سنگولی نگر پنچایت کے سابق صدر اشرف میو عرف گڈو کی نیمچ-سنگولی روڈ پر زمین کا ایک حصہ مذہبی عقیدے کے مطابق ان کی سمادھی کے لیے موزوں پایا گیا۔ حالانکہ مقامی جین برادری کے ممبروں نے منی کی سمادھی کے لئے اس زمین کے عوض گڈو کو منہ مانگے ریٹ پر زمین کا کچھ حصہ دینے کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے اسے لینے سے انکار کردیا۔

گڈو نے کہا، پیسہ میرے لئے معنی نہیں رکھتا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری زمین پر ایک جین منی کی سمادھی بنے گی۔ مجھے سنگولی میں سماجی خیرسگالی اور بھائی چارے کی اتنی اچھی مثال پیش کرنے کے لئے مبارکباد دینے والے فون ا?رہے ہیں۔ جین سنگولی سماج کے عہدیدار منیش جین نے بتایا کہ منی شری شانتی ساگر جی کو جمعہ کو پنچ تتو ولین کیا گیا اور ان کی سمادھی گڈو کی زمین پر بنائی گئی ہے۔

Recommended