Categories: بھارت درشن

ایم پی میں سماجی ہم آہنگی کی مثال: جین منی کی سمادھی کے لئے مسلم شخص نے عطیہ کی زمین

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں ایک مسلمان شخص نے سماجی ہم آہنگی کی مثال قائم کی ہے۔ نیمچ ضلع کے سنگولی قصبے میں ایک مسلمان شخص نے ایک جین منی کی سمادھی مقام کے لیے اپنی زمین عطیہ کی ہے۔ پیروکاروں نے بتایا کہ جین منی شری شانتی ساگر کا جمعرات کو انتقال ہو گیا تھا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سنگولی نگر پنچایت کے سابق صدر اشرف میو عرف گڈو کی نیمچ-سنگولی روڈ پر زمین کا ایک حصہ مذہبی عقیدے کے مطابق ان کی سمادھی کے لیے موزوں پایا گیا۔ حالانکہ مقامی جین برادری کے ممبروں نے منی کی سمادھی کے لئے اس زمین کے عوض گڈو کو منہ مانگے ریٹ پر زمین کا کچھ حصہ دینے کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے اسے لینے سے انکار کردیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گڈو نے کہا، پیسہ میرے لئے معنی نہیں رکھتا ہے۔ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میری زمین پر ایک جین منی کی سمادھی بنے گی۔ مجھے سنگولی میں سماجی خیرسگالی اور بھائی چارے کی اتنی اچھی مثال پیش کرنے کے لئے مبارکباد دینے والے فون ا?رہے ہیں۔ جین سنگولی سماج کے عہدیدار منیش جین نے بتایا کہ منی شری شانتی ساگر جی کو جمعہ کو پنچ تتو ولین کیا گیا اور ان کی سمادھی گڈو کی زمین پر بنائی گئی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago