Urdu News

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا  بلیک لسٹ ہونا طے

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا  بلیک لسٹ ہونا طے

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا  بلیک لسٹ ہونا طے

دہشت گرداور سماج دشمن عناصر کو پیسہ اور پناہ دینے والا ملک پاکستان کو  ایف اے ٹی ایف میں منہ کی کھانی پڑ سکتی ہے۔ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی تقدیر کے فیصلے سے قبل ہندستان نےسخت نقصان پہنچانے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ہندستان  نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اعلان کردہ دہشت گردوں کو سیکورٹی فراہم کررہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے مستقبل سے متعلق فیصلے سے ہندستان نے  شدید چوٹ پہنچائی ہے۔ ہندستان نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے دنیا کو بتایا ہے کہ پاکستان کی عمران حکومت دہشت گردوں کے گروہوں کو پناہ دے رہی ہے۔ جن کو اقوام متحدہ نے دہشت گرد قرار دیا ہے وہ حکومت پاکستان کے تحفظ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہندستان نے خاص طور پر دہشت گرد رہنماؤں مسعود اظہر اور ذکی اوررحمان لکھوی کا ذکر کیا ہے۔

وزارت خارجہ (ایم ای اے) کے ترجمان انوراگ شریواستو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کی مالی اعانت روکنے کے لیے فائننشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ہدایت کردہ 27 میں سے 21 پر عمل کیا ہے۔

دہشت گرداور سماج دشمن عناصر کو پیسہ اور پناہ دینے والا ملک پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں منہ کی کھانی پڑ سکتی ہے۔ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی تقدیر کے فیصلے سے قبل ہندستان نےسخت نقصان پہنچانے کا ارادہ کرلیا ہے۔ ہندستان نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے اعلان کردہ دہشت گردوں کو سیکورٹی فراہم کررہا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا تین روزہ آن لائن اجلاس بدھ کے روز شروع ہوا جس میں اس نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کارروائی کا جائزہ پیش کیا ۔ ایف اے ٹی ایف کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کے امکان پر جب سوال کیا گیا تو سریواستو نے کہا کہ ایسی کارروائی پر ایف اے ٹی ایف کا اپنا طریقۂ کار اور قواعد ہیں۔

سریواستو نے کہا کہ ’’پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تجویز کردہ ایکشن پلان کے کل 27 نکات میں سے صرف 21 پر کام کیا ہے۔ چھ اہم نکات پر ابھی کام کرنا باقی ہے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ پاکستان دہشت گرد تنظیموں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کرتا ہے۔‘‘ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلان کردہ دہشت گردوں یعنی مسعود اظہر ، داؤد ابراہیم ، ذکی الرحمن لکھوی وغیرہ کے خلاف پاکستان نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

Recommended