Urdu News

امریکہ: ریاست مِشی گن کی گورنر کے اغوا کے سازش ناکام

امریکہ: ریاست مِشی گن کی گورنر کے اغوا کے سازش ناکام

امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے ریاست مِشی گن کی خاتون گورنر کے اغوا کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھیں چھے افراد نے اغوا کرنے کی سازش تیار کی تھی۔اخبارنے ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملیشیا نے مبیّنہ طور پر ”طاغوتوں کو قتل کرنے یا ایک موجودہ گورنر کو اغواکرنے کی سازش کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔“

ایف بی آئی کے ایجنٹ نے کہا ہے کہ ”اس گروپ نے فیصلہ کیا تھا کہ انھیں اپنی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔انھوں نے ایک دوسرے کی اپنے ہمسایوں سے اس معاملے پربات چیت کے لیے حوصلہ افزائی کی تھی تاکہ ان کے پیغام کی تشہیر کی جاسکے۔“ایف بی آئی کو قبل ازیں سوشل میڈیا کے ذریعے اس سازش کے بارے میں معلوم ہوا تھا۔مِشی گن میں بدھ کی شب اس سازش کے سرغنہ 24 سالہ ٹائی گربین کے گھر پر چھاپا مارا تھا۔اس کے پانچ دیگر ساتھیوں کو بھی اس سازش میں ماخوذ کیا گیا ہے۔

ایف بی آئی کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے بعض ارکان نے امریکی ریاستوں کی حکومتوں کے بارے میں گفتگو کی تھی اور اپنی یہ رائے ظاہر کی تھی وہ امریکی آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی تھیں۔ان میں ریاست مِشی گن کی حکومت اور گورنر گریچن وِٹمر بھی شامل تھیں۔

ایف بی آئی کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اس گروپ کے بعض ارکان نے امریکی ریاستوں کی حکومتوں کے بارے میں گفتگو کی تھی اور اپنی یہ رائے ظاہر کی تھی وہ امریکی آئین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی تھیں۔ان میں ریاست مِشی گن کی حکومت اور گورنر گریچن وِٹمر بھی شامل تھیں۔مریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) نے ریاست مِشی گن کی خاتون گورنر کے اغوا کی سازش ناکام بنا دی ہے۔ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھیں چھے افراد نے اغوا کرنے کی سازش تیار کی تھی۔اخبارنے ایف بی آئی کے ایک ایجنٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس ملیشیا نے مبیّنہ طور پر ”طاغوتوں کو قتل کرنے یا ایک موجودہ گورنر کو اغواکرنے کی سازش کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔“

Recommended