Urdu News

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف ایف آئی آر

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی

دلیپ گھوش نے ممتا کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ، وجے ورگیہ نے کہا – وزیر اعلی ٰایجنسیوں کو دھمکیاں دے رہی ہیں

کولکاتا ، 17 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 نارد اسٹنگ آپریشن کے معاملے میں دو وزیروں سمیت چار رہنماوں کی گرفتاری کے بعد بنگال کی سیاست میں پھر سےگرما گئی ہے۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ان رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف سی بی آئی کے علاقائی دفتر میں تقریباً پانچ گھنٹے سے دھرنا دے رہی ہیں۔بی جے پی نے میدینی پور کے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

وزیر اعلی کے اس قدم کے خلاف بی جے پی نے بھی محاذ کھول دیا ہے۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور بنگال کے مرکزی انچارج کیلاش وجے ورگیہ نے ٹویٹ کیا ، "مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ، جو ریاست میں امن وامان بنائے رکھنے کاحلف لے رہی ہیں، وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھمکیاں دے رہی ہیں اور سی بی آئی کے لئے رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں۔ یہ بنگال کے عوام کے لیے بہت مایوس کن ہے۔

ادھر ریاستی صدر اور بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ دلیپ گھوش نے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ ممتا بنرجی کے خلاف میدینی پور کے کوتوالی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ بنرجی پر ریاست میں انتخابات کے بعد کے تشدد کے تناظر میں تشدد کو بھڑکانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دلیپ گھوش نے دعوی کیا کہ ممتا نے انتباہ کیا تھا کہ اگر مرکزی فورسز رخصت ہوگئیں تو کھیل کھیلا جائے گااور 02 مئی سے ریاست میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے ممتا بنرجی پر براہ راست لوٹ مار ، عصمت دری اور قتل کا الزام عائد کیا ہے۔

بی جے پی صدر نے الزام عائدکیا ہے کہ ممتا نے مرکزی فورسز کے خلاف اشتعال انگیز ریمارکس دیئے ہیں۔ انہیں عوامی جلسے میں بھی فورسز پر لاٹھی اور کلہاڑیوں سے حملہ کرنے کا پیغام دیتے ہوئے سنا گیا۔ لہذا ، انہوں نے وزیر اعلی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کرنے کی بات کی ہے۔ دلیپ گھوش نے شکایت کا یہ خط پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ ساتھ محکمہ داخلہ کے سکریٹری اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کو بھیجا ہے۔

Recommended