Categories: بھارت درشن

تیجسوی ۔ تیج پرتاپ پر دو تھانے میں ایف آئی آر درج

آرجے ڈی کے اسمبلی مارچ اور پولس پر پتھراؤ معاملہ ، جگدا نند سنگھ سمیت 3500 کارکنان پر مقدمہ

پٹنہ ، 24 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

آرجے ڈی کے اسمبلی مارچ ، پولیس پر پتھراؤمعاملے میں کل دو ایف آئی آر درج کی ہے۔ ان میں سے ایک ایف آئی آر کوتوالی میں تو دوسرا ایف آئی آر گاندھی میدان تھانہ میں درج کی گئی ہے۔ان کے اوپرسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا بھی دفعہ نافذ کیا گیا ہے۔ مجسٹریٹ کے بیان پر اس ایف آئی آر میں اپوزیشن کے لیڈر تیجسوی یادو، ایم ایل اے تیج پرتاپ یادو ، آرجے ڈی کے ریاستی صدر جگدا نند سنگھ، قومی نائب صدر شیام رزق ، نرالا یادو، سابق وزیر عبدالباری صدیقی ، ایم ایل اے ریت لال یادو ، نربھے امبیڈکر ، آزاد گاندھی ، مہتاب عالم ، پریم گپتا ، بھائی ارون ، سابق ایم ایل اے راجندر یادو ، سابق وزیر رمئی رام ، سابق ایم ایل اے شکتی یادو ، یوتھ آر جے ڈی کے ریاستی صدرقاری  صہیب ، سابق مرکزی  وزیر کانتی سنگھ ، ارچنا یادو سمیت 3000 سے 3500 کارکنان کے خلاف درج کرائی گئی ہے۔

واضح ہو کہ منگل کے روز پٹنہ میں ڈاک بنگلہ چوراہے کے قریب اسمبلی مارچ کے دوران سڑک پر آرجے ڈی کارکنان کی غنڈہ گردی دیکھی گئی تھی۔ تیجسوی ۔ تیج پرتاپ کی سربراہی میں یہ مارچ نکالا گیا تھا۔ مارچ کے دوران ڈاک بنگلہ چوراہے پر پولس اور آرجے ڈی کارکنان کے درمیان جم کر جھڑپ ہوئی۔ اس میں آرجے ڈی کارکنان نے ایک پولس کے جوان کا سر پھوڑ دیا تھا۔

آرجے ڈی کارکنان اور پولس کی طرف سے شروع ہوئی پتھر بازی میں صحافی کا بھی سر پھوٹ گیا۔ پولس نے حالات بے قابو ہوتا دیکھ لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ دکانوں اور مارکیٹ میں چھپے کارکنان کو کھوج کھوج کر پیٹا۔ اس کے بعد آرجے ڈی کارکنان نے گاڑیوں میں جم کر توڑ پھوڑ شروع کری۔ آرجے ڈی کارکنان جھولا میں بھر کر پتھر اور اینٹ کے ٹکرے لے کرآئے تھے۔

منگل کے روز آر جے ڈی کارکنوں نے پولیس ایکٹ بل 2021 کو لے کرسڑک سے ایوان تک جم کر وبال کیا تھا۔ بہارقانون ساز اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار اپوزیشن کے ایم ایل اے نے اسمبلی اسپیکر وجئے سنہا کو اپنے ہی چیمبر میں یرغمال بنا لیا۔ ہنگامے کی وجہ سے آر جے ڈی کے ارکان اسمبلی کو مارشل نے ایوان سے باہر پھینک دیا۔ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے اسمبلی اسپیکر وجئے سنہا کو اپنے ہی چیمبر میں یرغمال بنا لیا۔

ڈی ایم اور ایس ایس پی کے ساتھ دھکا مکی کی گئی ۔ اسپیکر ڈیسک کے مائیک اور دیگر مواد کو بھی توڑ دیا گیا تھا۔ سکریٹری کے سامنے ٹیبل پر موجود سامان ٹوڑ دیا گیا ۔ رپورٹر کی میز تین بار ٹوٹ گئی اور کرسیاں اٹھا کرپھینک کی دی گئی۔ چیمبر کے قریب اپوزیشن کے ایم ایل اے نے پولیس اہلکاروں سے جھڑپ بھی کی۔ اس کے بعد سیکوریٹی اہلکاروں نے ایک ایک کرکے اپوزیشن کے ایم ایل اے کو باہر پھینکنا شروع کردیا۔ اس کے بعد بالآخر رات 9 بجے کے قریب پولیس کی مدد سے یہ بل منظور کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago