Urdu News

بہار میں یکم مارچ سے پہلی سے پانچویں جماعت کی تعلیم شروع ، گائڈ لائن جاری

بہار میں یکم مارچ سے پہلی سے پانچویں جماعت کی تعلیم شروع


بہار میں یکم مارچ سے پہلی سے پانچویں جماعت کی تعلیم شروع ، گائڈ لائن جاری

پٹنہ ، 26 فروری (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں ایک سے لے کرپانچویں کی کلاس یکم مارچ سے کھل جائیں گی۔ اسے لے کر محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے محکمہ دیہی ترقیات کو دیر رات خط لکھا ہے۔ 

محکمہ دیہی ترقیات کو لکھے خط میں سنجے کمار نے کہا ہے کہ کلاس ایک سے لے کرپانچ تک کے اسکول یکم مارچ سے کھولے جارہے ہیں۔سبھی 38 اضلاع میں ماسک 28 فروری تک دستیاب کرا دئے جائیں تاکہ یکم مارچ سے کو تمام بچوں کو ماسک دئے جا سکیں ۔

 خط میں بتایا گیا ہے کہ بہار کے سرکاری اسکولوں میں تقریباً ایک کروڑ 6 لاکھ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جن کو ماسک دینا ہے۔ سبھی بچوں کو معاشرتی فاصلے کا عمل کرتے ہوئے 6-6 فٹ کی دوری پر بیٹھنا لازمی ہوگا۔

ایک دن میں صرف 50 فیصد بچے اسکول آئیں گے۔ اگلے دن باقی 50 فیصد بچے اسکول آئیں گے۔ اسکول انتظامیہ کورونا روک تھام کے رہنما خطوط کے مطابق تمام شرائط کی تعمیل کو یقینی بنائیں گے ۔ سرکاری اسکول کے بچوں کو جیویکا کے ذریعہ دو ۔ دو ماسک فراہم کرائے جائیں گے۔

اسکول کھلنے کے 15 دنوں بعدڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ کی میٹنگ ہوگی اور ریاست بھر کے اسکولوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔تمام اضلاع سے رپورٹس طلب کی جائیں گی۔ اس کے بعدآگے اسکول انتظامیہ پر فیصلہ لیا جائے گا۔ اس دوران سبھی اضلاع کو چوکس اور چوکنا رہنے اور لگاتار نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recommended