Categories: بھارت درشن

بھارت -امریکہ کے درمیان ہوئے پانچ معاہدے

بھارت اور امریکہ کے درمیان تاریخی بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن اگریمنٹ ( بی ای سی اے ) پر منگل کو معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ دونوں ممالکت کے درمیان’ٹو پلس ٹو‘ بات چیت ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے دفاع اور خارجہ کے وزراءملے۔ میٹنگ کے بعد دونوں ممالک کی طرف سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔

حیدرآباد ہاوس میں جاری ٹو پلس ٹو میٹنگ میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان بیسک ایکسچینج اینڈ کارپوریشن ایگریمنٹ یعنی بی ای سی اے کو لے کر ڈیل ہوگئی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو ، وزیر دفاع مارک ایسپر ، ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اس معاہدہ پر دستخط کئے۔ اس معاہدہ کی رو سے ہندوستان میزائل حملے کیلئے خاص امریکی ڈیٹا کا استعمال کرسکے گا۔ اس میں کسی بھی علاقہ کی صحیح جغرافیائی لوکیشن ہوتی ہے۔ ان سمجھوتوں سے ہندوستان کی فوجی طاقت مضبوط ہوگی۔میٹنگ کے دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہماری معیشت کو نقصان ہوا ہے ، ہم صنعت اور خدمات کے شعبوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، ہماری شراکت داری موجودہ چیلنجوں کے پیش نظر مزید اہم ہوجاتی ہے۔

قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ پومپیو اور وزیر دفاع مارک ایسپر نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال سے ملاقات کی اورحکمت عملی کی اہمیت کے حامل مسئلوں اور چیلنجوں پر تفصیلی سے غور و خوض کیا۔ ہندوستان امریکہ ٹوپلس ٹو میٹنگ میں حصہ لینے آئے دونوں امریکی وزیر میٹنگ شروع ہونے سے پہلے ساوتھ بلاک پہنچے جہاں ڈوبھال نے ان کا خیر مقدم کیا۔سرکاری ذرائع نے میٹنگ کو ’بےحد تخلیقی‘ قرار دیتے ہوئے یہاں بتایا کہ سلامتی ،استحکام اور اصولوں پر مبنی علاقائی اور عالمی سکیورٹی کے ماحول کو یقینی بنانے کے مقصد سے ہر شعبہ میں صلاحیت بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے درمیان حکمت عملی کی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں بحث ہوئی۔قومی سلامتی کے مشیر اور دونوں امریکی وزرا کے درمیان یہ میٹنگ ایسے وقت میں ہوئی ہے ، جب مشرقی لداخ میں ایکچوول لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور چین کی افواج آمنے سامنے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان 1962 کے بعد سب سے سنجیدہ فوجی کشیدگی ہے۔

وہیں وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے میٹنگ میں کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے ہمارے دوطرفہ تعلقات مسلسل مستحکم ہورہے ہیں۔وہیں معاہدہ ہونے کے بعد امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ آج دو عظیم جمہوریتوں کے نزدیک آنے کا شاندار موقع ہے۔ اس خطہ میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کیلئے اور چین کے خطرات کا سامنا کرنے کیلئے آج ہم بات چیت کرکے کیلئے بہت کچھ کررہے ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago