Categories: قومی

جموں و کشمیر میں اب کوئی بھی بھارتی خرید سکتا ہے زمین ، وزارت داخلہ نے جاری کیا نوٹیفکیشن

<div></div>
<div>مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر کے لئے زمین قانون کے تحت آج ایک اہم نوٹیفکیشن مرکزی حکومت نے جاری کیا ہے۔اس کے بعد بھارت کا کوئی بھی شہری جموں وکشمیر میں زمین خرید سکتا ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو جموں و کشمیر اور لداخ میں زمین سے متعلق قوانین نوٹیفائی کئے جن کی رو سے ملک کا کوئی بھی شہری یہاں زمین خرید سکتا ہے۔ تاہم قوانین میں کہا گیا ہے کہ زرعی زمین صرف اور صرف زرعی مقاصد کے لئے ہی استعمال ہوگی۔ اس نوٹیفکیشن کے بعد اب کوئی بھی شخص جموں و کشمیر میں فیکٹری ، گھر یا دوکان کیلئے زمینیں خرید وفروخت کرسکتا ہے۔ اس کیلئے اس کو پہلے کی طرح کوئی مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔</div>
<div>ادھر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں و کشمیر میں بھی صنعتیں قائم ہوں تاکہ یہاں ترقی اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملنا یقینی بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زمین کسانوں کے پاس ہی رہے گی اور اس کو صرف اور صرف اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ منوج سنہا نے یہ باتیں منگل کو یہاں راج بھون میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزارت داخلہ کے تازہ احکامات کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہیں۔</div>
<div>لیفٹیننٹ گورنر نے ان تازہ احکامات سے متعلق پوچھے جانے پر کہا کہ زرعی زمین کسانوں کے پاس ہی رہے گی اور اسی مقصد کے لئے استعمال ہوگی۔ ہم انڈسٹریل علاقوں کی شناخت کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہاں بھی ملک کے باقی حصوں کی طرح اچھی انڈسٹریز قائم ہوں تاکہ یہاں ترقی ہو اور نوجوانوں کو روزگار ملے۔انہوں نے سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر جاری تعمیراتی پروجیکٹوں کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں قومی شاہراہ پر ہونے والا کام خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ پروجیکٹ مقررہ ڈیڈ لائنز پر ہی مکمل ہوں اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔</div>
 .

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago