Urdu News

خلیج تعاون کونسل کا سعودی عرب اور قطر کے بیچ سرحدیں کھولے جانے کا خیر مقدم

خلیج تعاون کونسل کا سعودی عرب اور قطر کے بیچ سرحدیں کھولے جانے کا خیر مقدم

خلیج تعاون کونسل کا سعودی عرب اور قطر کے بیچ سرحدیں کھولے جانے کا خیر مقدم

GCC welcomes opening of border between Saudi Arabia and Qatar

ریاض،06جنوری(انڈیا نیرٹیو)

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح مبارک الحجرف نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان فضائی، زمینی اور بحری حدود کھولے جانے کے سمجھوتے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس سمجھوتے کا اعلان کویت کے وزیر خارجہ شیخ احمد ناصر الصباح نے پیر کی شام کیا۔یہ اعلان کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور قطر کے ایر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فون رابطوں کے بعد سامنے آیا۔

دوسری جانب قطر کے شاہی دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی منگل کے روز برادر

ملک سعودی عرب میں منعقد ہونے والے خلیج تعاون کونسل کے 41 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

پیر کے روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ تمیم اجلاس میں قطری وفد کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ خلیج تعاون کونسل کا 41 واں سربراہ اجلاس سعودی عرب کے شمال مغرب میں واقع ضلع العلا میں منعقد ہو رہا ہے۔

اجلاس کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے دی گئی ہے

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل نائف فلاح مبارک الحجرف نے اتوار کے روز باور کرایا تھا کہ دنیا بھر میں درپیش غیر معمولی حالات کے باوجود سربراہ اجلاس کا انعقاد

اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ شریک ممالک کی قیادت کونسل کو ایک ایسے نظام کے طور پر برقرار رکھنے کی خواہاں ہے جو مشکلات اور چیلنجوں سے نمٹ سکے۔

Recommended