Urdu News

شادیوں کے سیزن کے باوجود سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نرمی

شادیوں کے سیزن کے باوجود سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نرمی

مقامی صرافہ مارکیٹ میں رواں ہفتے کے کاروبار کے دوران نرمی کا ماحول رہا۔ اس کاروباری ہفتے کے دوران سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود، کاروباری ہفتے کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمتوں میں 574 روپے فی 10 گرام کی کمی ہوئی، اس طرح یہ 47,544 روپے تک گر گئی۔

انڈین صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس ہفتے کے آغاز میں سونا 48,118 روپے کی سطح پر کھلا تھا، لیکن جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر کمزوری دکھاتے ہوئے، یہ 47,544 روپے فی 10 گرام پر آگیا۔. جمعہ کو مارکیٹ کے اختتام پر 24 کیرٹ سونے کے  فی10 گرام،  47.544 روپے۔23 کیرٹ سونے 47.354 روپے، 22 کیرٹ سونے 43.550 سطح روپے اور  18 کیرٹ سونے 35.658روپے تھا۔

انڈین صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں چاندی کی قیمت میں بھی گراوٹ درج کی گئی۔ چاندی نے اس ہفتے 63,095 روپے فی کلو پر تجارت شروع کی۔ لیکن جمعہ کو چاندی 60,843 روپے فی کلو پر بند ہوئی۔ اس طرح اس ہفتے کے کاروبار کے دوران چاندی کی قیمت میں 2,252 روپے فی کلو کی گراوٹ درج کی گئی۔

Recommended