Urdu News

حکومت ہند کی کورونا پروٹوکول کے مطابق تہوار منانے کی اپیل

حکومت ہند کی کورونا پروٹوکول کے مطابق تہوار منانے کی اپیل

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسخ مانڈاویا نے ہفتے کے روز کہا کہ تہواروں کے موسم میں لوگوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ تہواروں کو کورونا کے پروٹوکول کے مطابق منایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ویکسینیشن کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں نے یہ بات 19 ریاستوں میں جاری ویکسی نیشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

منڈاویا نے ہفتہ کو ملک کی 19 ریاستوں میں کورونا ویکسی نیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ جن میں آندھرا پردیش، آسام، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتراکھنڈ، اترپردیش اور مغربی بنگال شامل ہیں۔مانڈاویا نے کہا کہ دوہرا حل یہ ہے کہ کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کیا جائے اور ویکسی نیشن کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کئی ریاستیں شہری علاقوں میں کوریج کی تکمیل کے قریب پہنچ رہی ہیں اور وہ شہر ی آبادی کے مطالبات کو بھی پورا کر رہی ہیں۔ پہلی خوراک کی کوریج تکمیل کے قریب ہے۔

مشترکہ ویکسی نیشن مہم شروع کرنے والی اترپردیش جیسی ریاستوں نے نسبتاً ویکسین کی محدود فراہمی اور دو خوراکوں کے درمیان کم مدت کو ویکسینیشن کی رفتار بڑھانے میں رکاوٹ بتایا۔

Recommended