Urdu News

دبئی میں سال 2021 کا شانداراستقبال

دبئی میں سال 2021 کا شانداراستقبال

دبئی میں سال 2021 کا شانداراستقبال

Great welcome to the year 2021 in Dubai

دبئی،یکم جنوری(انڈیا نیرٹیو)

دبئی میں نئے سال کا خیر مقدم بہت بڑی تقریبات کے ساتھ کیا گیا جس میں آتش بازی، لیزر اور لائٹس شوز شامل ہیں۔ نئے سال کا جشن لگ بھگ دس منٹ تک جاری رہا۔

دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر ہزاروں افراد نے آتش بازی اور لیزر شو دیکھا۔ سال نو کا خیر مقدمی شو دیکھنے کے لیے عوامی مقامات، ہوٹلوں یا ریستوراں میں ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا تھا اور 'کیو آر' کے ذریعے اندراج کرایا گیا۔

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نئے سال 2021کے استقبال کے موقعے

جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نئے سال 2021کے استقبال کے موقعے پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے احتیاطیی تدابیر کے تحت استقبالیہ پروگرامات کا انعقاد کیا۔

متعدد ممالک میں کورونا کی وجہ سے نئے سال کے موقع پر سرحدوں کو سیل کیا گیا۔ بعض مقامات پر کرفیو بھی لگایا گیا۔ ریستوران اور پبلک مقامات بند رکھے گئے

اور لوگوں کو استقبالیہ پارٹیوں کے انعقاد سے روکا گیا یا ان کے لیے سخت حفاظتی اقدامات پر زور دیا گیا۔سال 2020کے دوران کورونا وبا کے تیزی سے پھیلاﺅ کے پیش نظر لاکھوں افراد نئے سال کا جشن منانے اور جشن کی تقریبات میں شرکت میں ناکام رہے۔

Recommended