Categories: بھارت درشن

گری راج سنگھ پرغلام رسول بلیاوی کا جوابی حملہ، کہا جن کی حکومت خطرے میں ہوتی ہے انہیں کا مذہب خطرے میں ہوتا ہے

جے ڈی یو کے ایم ایل سی مولانا غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ ملک میں کسی مذہب کو خطرہ نہیں ہے، لیکن کچھ لوگوں کی کرسی اور اقتدار ضرور خطرے میں ہے۔ غلام رسول بلیاوی نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ کے اس بیان پر جوابی حملہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان میں ہندو ازم کو خطرہ ہے۔ جے ڈی یو ایم ایل سی نے کہا ہے کہ جن کی  حکومت خطرے میں ہے، وہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا مذہب خطرے میں ہے۔

ٹھیکیداروں کو پہچاننا بہت ضروری

بلیاوی نے کہا کہ گری راج سنگھ حکومت میں وزیر ہیں، فائر برانڈ لیڈر ہیں، لیکن وہ کسی جلوس میں نظر نہیں آتے، نہ ہی ان کے خاندان کا کوئی فرد نظر آتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ ہندو خطرے میں ہے۔ ان ٹھیکیداروں کو پہچاننا بہت ضروری ہے۔ جس کا باپ کہہ رہا ہے کہ  فلاں مذہب خطرے میں ہے، ان کا بیٹا اس جلوس میں شامل ہے یا نہیں، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ بھارت میں کون سا مذہب خطرے میں ہے، اگر خطرہ ہے تو ان لیڈروں کے بچے اس جلوس میں نظر آئے یا نہیں، اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ میڈیا ایسے لوگوں کی فوٹیج دکھائے۔

ملک سب کچھ سمجھتا ہے

بلیاوی نے کہا کہ ملک سب کچھ سمجھتا ہے۔ ملک  سمجھدار  ہے اور جن لوگوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ ملک سب کچھ سمجھ چکا ہے، وہ کچھ اور سمجھانے کے لیے اسکرپٹ لکھ رہے ہیں، اب دیکھیں وہ لوگ کتنے کامیاب ہوتے ہیں۔ ملک بڑا ہے، ملک کے لوگ سب کچھ سمجھ چکے ہیں، بھڑکانے والے کو بھی راستے پر لائیں گے اور راستے میں بھٹکنے والوں کو بھی لائیں گے۔

بیان  بازوں سے بہار نہیں چلتا

مساجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے مطالبے پر  بلیاوی  نے کہا کہ بہار  بیان بازی سے نہیں چلتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مذہب انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ کچھ لوگ مذہب کے نام پر ہسٹیریا پھیلاتے ہیں۔ معاشرہ ان لوگوں کو خوب پہچانتا ہے۔  اگر بہار کی بات کریں تو بہار میں اس طرح کے بیان بازوں کے لئے دوا پانی کا اچھے سے انتظام ہوتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago