Categories: کھیل کود

ماریہ شراپووا کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع، کب بن سکتی ہیں ماریہ ماں؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سابق روسی ٹینس اسٹار ماریہ شاراپووانے اپنی 35ویں سالگرہ کے موقع پر یہ خوشخبری دی ہے کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع  ہے۔ماریہ شاراپووا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اْنہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’یہ آغاز بہت قیمتی ہے‘۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اْنہوں نے مزید لکھا کہ’دو لوگوں کے لیے سالگرہ کا کیک کھانا ہمیشہ سے میری خاصیت رہی ہے‘۔ سابق ٹینس اسٹار کی پوسٹ پر مداحوں جانب سے انہیں دوہری خوشی کے موقع پر مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔  ماریہ شاراپووا نے دسمبر 2020 میں برطانیہ کے ایک کروڑ پتی شخص الیگزینڈر گلکس سے منگنی کی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گلکس کو نیویارک میں سب سے زیادہ اچھے تعلقات رکھنے والے برطانوی کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ الیگزینڈر گلکس کی سابقہ اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی بہت اچھی دوست بھی ہیں۔کچھ رپورٹس کے مطابق، گلکس کے بارے میں یہ بھی خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی شہزادہ ولیم سے اس وقت دوستی ہوئی تھی جب وہ دونوں ایٹن میں تھے اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ شہزادہ ہیری کے بھی قریب تھے جوکہ اسی اسکول میں پڑھتے تھے۔الیگزینڈر گلکس، شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں مہمان بھی تھے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago