Urdu News

گیان واپی اور متھرا عید گاہ کے معاملے ملک کے امن و سکون کو برباد کرنے کی کوشش: جمعیتہ علماء ہند کی قرارداد

جمعیتہ علماء ہند کی قرارداد

دیوبند،  29 مئی (انڈیا نیرٹیو)

جمعیتہ علماء ہند نے گیان واپی مسجد اور متھرا عید گاہ معاملے کو اچھالے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مجلس منتظمہ کے اجلاس کے آخری روز قراداد منظور کرتے ہوئے جمعیتہ علمائےہند نے کہا ہے کہ یہ نیا تنازعہ ملک کے کردار کو مجروح کرنے اور سماج کو منفی طرز فکر میں دھکیلنے کی مذموم کوشش ہے۔ جمعیتہ علماء ہند نے کہ تاریخ کے اوراق کریدنا اور انہیں موجودہ دور میں تنازعہ کی شکل دینا انتہائی افسوسناک ہے۔

اس سے پہلے یکساں سول کوڈ پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعیتہ علماء  ہند نے یکساں سول کوڈ کو نافذ کر نے کی کوششوں کے لیے حکومت کو مورد الزام ٹھہرایا۔ مققریرین نے کہا کہ مسلمان صبر و استقامت سے حکومت کے ان عزائم کا جواب دیں گے۔

Recommended