الہ آباد ہائی کورٹ نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو وارانسی گیانواپی کمپلیکس میں واقع مبینہ شیولنگ کی کاربن ڈیٹنگ کے معاملے میں جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت دیا ہے۔ درخواست کی سماعت اب 20 مارچ کو ہوگی۔
جسٹس جے جے منیر نے یہ حکم لکشمی دیوی اور دیگر کی نظر ثانی درخواست پر دیا ہے۔ پچھلی سماعت میں عدالت نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا سے بغیر کسی چھیڑ چھاڑ کے مبینہ شیولنگ میں کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ کے بارے میں تفصیل مانگی تھی۔ یہ بھی کہا کہ اس عرضی پر سپریم کورٹ میں زیر التوا کیس کے اثرات پر سپریم کورٹ سے وضاحت طلب کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔
عدالت نے پوچھا تھا کہ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے مبینہ شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن ڈیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ اس پر آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے جواب داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے پاس ایسے طریقے ہیں جو شیولنگ کو نقصان پہنچائے بغیر کاربن ڈیٹنگ ٹیسٹ کر سکتے ہیں۔ جوابی حلف نامہ داخل کرنے کے لیے آٹھ ہفتے کا وقت مانگا۔