India-Bangladesh virtual summit

عوام سے عوام کے مابین رابطے کو فروغ دینے کے تئیں ایک بڑے قدم کے طورپر ہندوستان اور بنگلہ دیش ، دونوں کے لئے ایک تاریخی واقعہ میں وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی اور عزت مآب وزیر اعظم بنگلہ دیش محترمہ شیخ حسینہ نے آج 17 دسمبر 2020ء کو ، وزراء اعظم سطح کی سرابرہ کانفرنس کے دوران ہندوستان میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں چلاہاٹی کے درمیان ایک ریل رابطے کا مشترکہ طورپر افتتاح کیا۔

بعد میں بنگلہ دیش کے ریلوے کے وزیر محمد نورالسلام سوجان نے چلا ہاٹی اسٹیشن سے ایک مال گاڑی کو جھنڈا دکھاکر روانہ کیا، جو بین لااقوامی سرحد کو پار کرتے ہوئے ہندوستان میں داخل ہوئی اور اس طرح دونوں ممالک میں رہنے والے عوام الناس کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

اس وقت ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 4 فعال ریل رابطے ہیں

ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں کا ریلوے نیٹ ورک برطانوی دور کے ہندوستانی ریلوے سے ملا ہے۔1947ء میں تقسیم ملک کے بعد ہندوستان اور ماضی کے مشرقی پاکستان(1965ء تک)کے درمیان 7 ریل رابطے فعال تھے۔ اس وقت ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 4 فعال ریل رابطے ہیں۔ ان میں پیٹراپول(انڈیا)- بیناپول (بنگلہ دیش)، گیڈی(انڈیا)-درشنا (بنگلہ دیش). سنگھا باد (انڈیا)- روہن پور (بنگلہ دیش)، رادھیکا پور (انڈیا)- بائیرول(بنگلہ دیش ) شامل ہے۔ ہلدی باڑی-چلاہاٹی ریل رابطہ 17 دسمبر 2020ء سے شروع ہوا ہے. اور یہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پانچواں ریل رابطہ ہے۔

سلی گوڑی جانے والی ایک ٹرین درشنا سے مشرقی پاکستان کے علاقے میں داخل ہوتی تھی

ہلدی باڑی-چلاہاٹی ریل لنک 1965ء تک فعال رابطہ تھا۔ تقسیم کے دوران یہ براڈ گیج مین روٹ کا ایک حصہ تھا، جو کولکاتہ سے سلی گوڑی کے مابین تھا۔ اس وقت جو ریلیں آسام اور شمالی بنگال کے لئے سفر کرتی تھی. وہ تقسیم کے بعد بھی اس وقت کے مشرقی پاکستان کی سرزمین سے ہوکر گزرتی تھی۔ مثال کے طورپر سیالدہ سے سلی گوڑی جانے والی ایک ٹرین درشنا سے مشرقی پاکستان کے علاقے میں داخل ہوتی تھی. اور ہلدی باڑی-چلاہاٹی رابطے کو استعمال کرتے ہوئے باہر نکل جاتی تھی۔ البتہ 1965ء کی جنگ کے اثر سے ہندوستان اور اس وقت کے مشرقی پاکستان کے درمیان تمام ریل رابطے منقطع ہوگئے. ۔لہٰذا یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہندوستان کے مشرقی سیکٹر پر ریلوے کی تقسیم دراصل 1965ء میں ہوئی ۔ لہٰذا اس ریل رابطے کا دوبارہ شروع ہونا کتنا اہم ہے ، اس کا ہم تصور کرسکتے ہیں۔

India-Bangladesh virtual summit