Urdu News

کشمیر کو بہاریوں کے حوالے کر دیں 15 دن میں سدھار دیں گے: جیتن رام مانجھی

کشمیر کو بہاریوں کے حوالے کر دیں 15 دن میں سدھار دیں گے: جیتن رام مانجھی

پٹنہ، 18 اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

کشمیر میں گزشتہ دنوں سے مسلسل ہورہے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے بہاریوں کی موت پر بہار کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ اپوزیشن لیڈر تیجسوی کے وزیر اعلیٰ پر حملہ کرنے کے بعد اب سابق وزیر اعلیٰ اور ہم کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے پی ایم اور وزیر داخلہ پر حملہ کیا ہے۔

جیتن رام مانجھی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہ سب ان کے ہاتھ نہیں ا?یا تو پھر ذمہ داری بہاریوں پر چھوڑ دیں۔ وہ خود اس سے نمٹ لیں گے۔ جیتن رام مانجھی نے پیر کے روز ٹویٹ کیا اور لکھا کہ ہمارے غیر مسلح بہاری بھائی کشمیر میں مسلسل مارے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ذہن پریشان ہے۔ اگر حالات میں بدلاؤ نہیں ہوپارہا ہے تو وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ سے گزارش ہے کہ کشمیر کو سدھارنے کی ذمہ داری ہم بہاریوں پر چھوڑ دیجئے۔ اگر 15 دن میں سدھار نہیں دیا تو کہیے گا۔

Recommended