Urdu News

ہردیپ پوری نے نئی دہلی۔رانچی راجدھانی کے تبدیل شدہ روٹ پر آپریشن کودکھائی ہری جھنڈی ، 45 منٹ پہلے پہنچے گی رانچی

ہردیپ پوری نے نئی دہلی۔رانچی راجدھانی کے تبدیل شدہ روٹ پر آپریشن کودکھائی ہری جھنڈی

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کے روز نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے رانچی کے لیے راجدھانی ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیا۔ یہ ٹرین اب چنار-چوپان-ٹوری-لوہردگا کے راستے چلے گی۔ سون بھدر (اتر پردیش) کے لوگ طویل عرصے سے اس کا مطالبہ کر رہے تھے۔

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ٹرین نمبر 12454، رانچی راجدھانی ایکسپریس کو تبدیل کئے گئے روٹ سے چلنے کا  نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور ثقافت میناکشی لیکھی، لوک سبھا رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نارائن داس گپتا بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور سی ای او سنیت شرما، شمالی ریلوے کے جنرل منیجر آشوتوش گنگل، ڈویژنل ریلوے منیجر دہلی ڈمپی گرگ اور شمالی ریلوے کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

ناردرن ریلوے کے مطابقیہ ٹرین نمبر 12453/12454، اب نئے روٹ چنار-چوپان-توری-لوہردگا ریل سیکشن پر چلے گی۔ٹرین نمبر 12454 نئی دہلی ریلوے اسٹیشن سے اپنے مقررہ وقت 4:10 بجے روانہ ہوگی اور 10:45 بجے کے پہلے پہنچنے کے وقت کی بجائے 09:40 بجے رانچی پہنچے گی یعنی 45 منٹ کے سفر کا وقت بچائے گی۔ نیز یہ سفری راستہ 100 کلومیٹر کم ہے۔ ٹرین کے نئے روٹ پر چوپان اور رینکوٹ اسٹیشنوں پر 5 اور 2 منٹ کے لیے اسٹاپیج ہوں گے۔

Recommended