Categories: بھارت درشن

کولکاتہ میں موسلا دھار بارش سے سیلاب، لوگوں کو مشکلات کا سامنا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کولکاتہ، 15 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
میٹروپولیٹن کولکاتہ سمیت پوری ریاست میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت حال پیداہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے زندگی مشکل ہو گئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
علی پور میں محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈ کوارٹر کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ کولکاتہ میں صبح 3 بجے تک 101.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے، پانی برابازار، سینٹرل ایونیو، دم دم، کاکوڈگاچھی، پھول باگان، خضرپور میں گھٹنوں تک پانی جمع ہوگیا ہے۔ اس کی وجہ سے ٹریفک بہت آہستہ چل رہی ہے اور لوگ باقاعدہ کام کے لیے گھر سے نکلنے میں بھی ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔ اس کے علاوہ بدھ کی صبح سے آسمان ابر آلود ہے اور بارش بھی ہورہی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہاں مسلسل بارش کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے۔ بدھ کے روز کم سے کم درجہ حرارت 24.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ معمول سے ایک ڈگری کم ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.7 ڈگری سیلسیس تک گر گیا جو کہ معمول سے چھ ڈگری کم ہے۔ فضا میں متوقع نمی زیادہ سے زیادہ 98 فیصداور کم از کم 92 فیصد ہے، جس کی وجہ سے مزید بارش کا امکان ہے۔ کولکاتہ کے علاوہ، ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدینی پور، پورولیا، بنکورہ، بیربھوم اضلاع میں بھی مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ اسی طرح کی صورتحال شمالی بنگال میں موجود ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago