Categories: تعلیم

جے ای ای مین 2021 میں 44 طالب علموں نے 100 فیصدنمبر حاصل کئے

گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 لاکھ امیدوار کم ہوئے

نئی دہلی/کوٹہ، 15 ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے منگل کی آدھی رات کو جے ای ای مین 2021 کے چاروں مراحل کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔ انجینئرنگ کے داخلہ امتحانات میں پہلی بار، مجموعی طور پر 44 طلباء نے جے ای ای مین، 2021 کے چار مراحل میں 100 فیصد این ٹی اے اسکور حاصل کیا ہے۔ جے ای ای مین میرٹ میں 18 طلباء نے آل انڈیا فہرست میں ٹاپ کیا، جن میں راجستھان 3، اے پی 4، اتر پردیش، آندھرا پردیش اور دہلی 2-2، بہار، پنجاب، چندی گڑھ اور کرناٹک 1-1 اسٹوڈنٹ نے انڈیا رینک میں کامیابی حاصل کی۔امتحان کے چوتھے مرحلے میں، سی بی آئی نے کچھ امتحانی مراکز پر بے قاعدگیوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی اور کچھ امتحانی مراکز پر چھاپے مارے۔ جس میں جعلی ناموں سے کاغذات حاصل کرنے والے تین دلالوں کو گرفتار کیا گیا۔ اس عمل کی وجہ سے نتیجہ دیر سے اعلان کیا جا سکا۔

جے ای ای-مین امتحان کے پہلے مرحلے میں 6.20 لاکھ، دوسرے مرحلے میں 6.80 لاکھ، تیسرے مرحلے میں 6.09 لاکھ اور چوتھے مرحلے میں کل 7.32 لاکھ طالب علم رجسٹرڈ ہوئے تھے۔جبکہ پچھلے سال 9.34 لاکھ طلباء رجسٹرڈ تھے۔ اس طرح پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال 2 لاکھ کم امتحان دینے والوں نے پیپر دیا ہے۔ تاہم، کورونا وبا کے پیش نظر این ٹی اے نے امیدواروں کو ریلیف دیتے ہوئے جے ای ای مین پیپر 1 میں سوالات کی تعداد 90 سے کم کر کے 75 اور پیپر 360 نمبر کے بجائے 300 نمبر کر دیے۔ سال بھر ملک بھر میں کلاس روم کوچنگ انسٹی ٹیوٹس کی بندش کی وجہ سے تمام طلباء نے آن لائن کوچنگ اورزبانی ٹیسٹ دے کر سیلفی سٹڈی کے ذریعے اپنی بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

اس امتحان میں ٹاپ اسکور کے ساتھ کوالیفائی کرنے والے 2.50 لاکھ طلباء اب 3 اکتوبر کو ہونے والے جے ای ای ایڈوانسڈ امتحان میں شرکت کریں گے۔ اس کے لیے آئی آئی ٹی کھڑگ پور کی جانب سے 15 ستمبر سے آن لائن درخواست کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اس سال کورونا کی وجہ سے، این ٹی اے نے پرسنٹیج کی بنیاد پر بہترین اسکور کا اعلان کیا ہے، جس سے داخلہ امتحان کے عمل میں نرمی آئی ہے۔ جس کے ذریعے 75 سے 99 فیصد حاصل کرنے والے طلباء 31 این آئی ٹی کے بی ٹیک کورسز میں داخلہ لے سکیں گے۔ 99 سے 100 پرسنٹ حاصل کرنے والے طلباء جے آئی ای ایڈوانسڈ کے ذریعے 23 آئی آئی ٹی میں داخلہ لینے کی کوشش کریں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago