Urdu News

بہار میں آندھی، گرج چمک اور بارش کو لے کر شام پانچ بجے تک ہائی الرٹ

بہار میں آندھی، گرج چمک اور بارش کو لے کر شام پانچ بجے تک ہائی الرٹ

بہار میں آندھی، گرج چمک اور بارش کو لے کر شام پانچ بجے تک ہائی الرٹ 

پٹنہ ، 5 مئی (انڈیا نیرٹیو)

بہار میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ الرٹ بہار میں آندھی ، بجلی گرج کے ساتھ بارش اور تیز ہوا چلنے کو لے کر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کےمطابق شام پانچ بجے تک یہ الرٹ جاری کیا ہے۔ پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے پیش نظر ڈیزاسٹر مینجمنٹ نےلوگوں سے کھیت کھلیان میں کام کرنے والوں کو محفوظ مقام پر پناہ لینے ، کسی بھی حالت میں پیڑ کے نیچے کھڑے نہیں ہونے اور اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ نے پٹنہ ، جہان آباد ، گیا ، اورنگ آباد ، بھوج پور ، نالندہ ، روہتاس میں الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پٹنہ کے منیر،سمپک چک ، نوبت پور ، فتو حا میں الرٹ جاری کیا ہے۔ گیا کے کونچ ، امام گنج ، بانکے  بازار ،آمس  ، گڑوا ، شیرگھاٹی اور پیریا میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اس کے پیش نظر ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈ پارٹمنٹ نے لوگوں سے گھروں سے باہرنہیں نکلنے کی اپیل کی ہے۔

 وہیں اورنگ آباد کے داؤد نگر ، اوبرا ، ہسپورہ میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ اورنگ آباد ضلع کے ہی گوہ ، دیو ، مدن پور ، رفیع گنج کے لئے بھی انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ نوادہ ضلع  کے گووند پور اور اکبر پور میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ بھوج پور ضلع  کے  اگیو گڑنی چر پوکھری ، پیرو ، ساہر ، ترائی ، برہروا ، کوئلور کے لئے الرٹ جاری ہے۔ روہتاس ضلع کے وکرم گنج ، کارا کاٹ میں آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔ روہتاس کے ہی راج پور ، ناصری گنج میں بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

Recommended