Urdu News

وزیر داخلہ نے گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائےاعلیٰ کے ساتھ سمندری طوفان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

@DDNewslive

وزیر داخلہ نے گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائےاعلیٰ کے ساتھ سمندری طوفان کی  تیاریوں کا جائزہ لیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج گجرات اور مہاراشٹر کے وزرائےاعلیٰ اور دمن و دیو اور دادر و نگر حویلی کے ایڈمنسٹریٹرس کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ یہ میٹنگTaukte سمندری طوفان کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مرکزی وزارتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ 

میٹنگ میں وزیر داخلہ نے اُن علاقوں میں سبھی صحت سہولیات کی تیاریوں، خاص طور پر سبھی کووڈ اسپتالوں، لیباریٹریز، ویکسین کولڈ چین اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا،جہاں اِس سمندری طوفان کے اثرات رونما ہوسکتے ہیں۔ 

وزارت داخلہ نے سبھی ساحلی ریاستوں کو پہلے سے ہیSDRF کی پہلی قسط جاری کر دی ہیں۔NDRF نے چھ ریاستوں میں 42 ٹیموں کو پہلے سے ہی تعینات کر دیا ہے جن کے پاس کشتیاں، پیڑ کاٹنے کی مشینیں اور ٹیلی کام آلات ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 26 ٹیموں کو بھی تیار کیا ہوا ہے۔ 

Recommended