”ورلڈ ٹائلیٹ ڈے“٢٠٢٠ کیوں اور کیا ہے؟

اقوام متحدہ کی جانب سے ہر سال 19نومبر کو ”ورلڈٹائلیٹ ڈے“ منایا جاتا ہے۔ تاکہ دنیا میں صاف صفائی کو لے کر ایک واضح پیغام دیا جا سکے۔جس طرح مدرس ڈے، فادرس ڈے وغیرہ مناتے ہیں اسی طرح ”ورلڈ ٹائلیٹ ڈے“ بھی ہر سال 19نومبر کو مناتے ہیں۔ World Toilet Day منانے کے پیچھے یہ نظریہ کام کرتا ہے کہ دنیا کو آگاہ کیا جائے کہ جس طرح کھانے کا ایک نظام ہے۔ اسی طرح پاخانے کا بھی ایک نظام ہے۔

کب شروع ہوا ورلڈ ٹوائلیٹ ڈے٢٠٢٠ ؟ World Toilet Day

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سنہ 2013میں انیس نومبر کو ورلڈ ٹائلیٹ ڈے منانے کا اعلان کیا۔ آج بھی دنیا بھر میں تقریباً سات سو ملین لوگ کھلے میں فراغت حاصل کرتے ہیں۔ کسی بھی سماج کے لئے یہ شرمناک صورت حال ہے۔ سنگاپور میں ایک این جی او سنہ 2001سے ہی ورلڈ ٹائلیٹ آرگنائزیشن بنا کر اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ World Toilet Organization اس تنظیم کے ذریعے سماج میں بے داری لانے کا کام کیا جاتا رہا ہے۔

ورلڈ ٹائلیٹ ڈے٢٠٢٠ اور بھارت کا سوجھتا ابھیان World Toilet Day

بھارت میں پردھان منتری شری نریندر مودی PM Modiنے خصوصی طور پر صاف صاف پر زور دیتے ہوئے ”سوجھ بھارت ابھیان“ کا آغاز کیا۔ سوجھ بھارت ابھیان کا سماج میں بہت بڑے پیمانے پر اثر پڑا۔ ہندوستان میں کروڑوں لاگ کھلے میں فراغت کے لئے جاتے رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ گھروں میں بیت الخلاء بنوایا جائے۔ حکومت ہند کی پہل پر اسے ایک مشن کا روپ دے دیا گیا۔ United Nations Secretary-General António Guterresاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی بھارت کے سوچھتا ابھیان کی تعریف کی۔ انیس نومبر کو ہم تمام ہندوستانیوں کو عزم کرنا چاہئے کہ ہم اپنے آس پاس بے داری پھیلائیں گے۔ لوگ اپنے گھروں میں پکا پاخانہ بنوانے کی پہل کریں۔ کوئی بھی کھلے میں فراغت کے لئے نہ جائے۔