بھارت درشن

سرینگر کے نوجوان نے چلہ کلان میں سرینگر سے گلمرگ اور واپسی کا کیسے کیا سائیکل پرمکمل سفر؟

(زبیر قریشی)

کشمیر میں منشیات کی لعنت کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے، وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع سے تعلق رکھنے والے نوجوان سائکلسٹ میر عطرت حیدری نے گھنٹہ گھر لالچوک سے گلمرگ اور واپسی کا سفر مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ان کے مطابق وہ سرینگر کے پہلے نوجوان ہیں جنہوں نے سردیوں کے سخت ترین ایام “چلہ کلان” میں یہ سفر کیا ہے۔ سرینگر سے گلمرگ کی مسافت 51 کلومیٹر ہے جب کہ یہ مقام آٹھ ہزار چھے سو چورنویں فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

 موسم سرما کے دوران یہاں درجہ حرارت مائنس میں چلا جاتا ہے۔رواں برس کا کم سے کم درجہ حرارت منفی بارہ ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ایسی صورتحال میں نوجان سائکلسٹ کا یہ سفر ایک بڑا کارنامہ ہے۔ میر عطرت حیدری کے مطابق یہ سفر انہوں نے 16 جنوری کو شروع کیا تھا۔

چوں کہ موسم سرما کے دوران شدید ٹھنڈ کی وجہ سے سڑک پر موجود برف اور پانی جم جاتا ہے جس کے چلتے شاہراہ  پر گاڑیوں کو پھسلن سے بچنے کے لئے چین کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ایسے میں میر عطرت کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔” شدیس ٹھنڈ کی وجہ سے کافی مشکلات پیش آئیں لیکن جس مقصد کو لےکر میں نے یہ سفر شروع کیا اس نے مجھے جوش سے بھر دیا جبھی میں یہ سفر مکمل کر پایا۔ عطرت نے  دعویٰ کیا کہ وہ کشمیر کا پہلا نوجوان ہے جس نے چلہ کلاں میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے ۔

 عطرت کے مطابق ایک مضبوط ارادے اور پرجوش شخص کے لیے اس دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔عطرت نے اپنے سفر کو “انسانیت کو بچائیں” اور “منشیات سے پرہیز کریں” کے پیغام کے ساتھ مقدس کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago