تعلیم

یوپی اردو اکادمی کے سالانہ اعزاز کے لیے جموں کشمیر کے آٹھ ادیبوں کا انتخاب

اتر پردیش اردو اکیڈمی نے حال ہی میں سال 2019-21 کے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔ ان میں جموں و کشمیر کے آٹھ ادیب شامل ہیں۔جموں و کشمیر سے اعزاز کے لیے منتخب ہونے والوں میں ڈاکٹر مشتاق احمد وانی، ڈاکٹر محی الدین زور کشمیری، ڈاکٹر گلشن عبداللہ، دیپک کنول، ڈاکٹر فیاض دین طیب، اشرف عادل، خالد بشیر تلگامی اور غلام نبی کمار شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش اردو اکادمی ہر سال اردو ادب، شاعری، صحافت، تنقید اور افسانہ نگاری میں بہترین خدمات انجام دینے والوں کو ایوارڈ دیتی ہے۔اس سے جموں و کشمیر کے ادبی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ نوجوان مصنف اور اسکالر سہیل سلیم کے مطابق، یو پی اردو اکیڈمی مبارکباد کی مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ جموں و کشمیر میں تخلیق کردہ ادب کو دیگر ریاستوں میں بھی پذیرائی مل رہی ہے۔

سہیل نے کہا کہ اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہو گی کہ کشمیری لکھاریوں کو پڑھا اور سراہا جاتا ہے۔ اترپردیش اکیڈمی مبارکباد کی مستحق ہے۔اردو اکادمی اور اسے فروغ ادب کے لیے سنگ میل قرار دیا۔

اس اعزاز کے لیے منتخب ہونے والے ممتاز شاعر اشرف عادل نے یوپی اکادمی اردو کی اردو ادب کے تئیں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ معیاری ادب کے فروغ میں بہت آگے جائے گا۔ انہوں نے اس اعزاز کے لیے منتخب کرنے پر اکیڈمی کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ یوپی اردو اکادمی اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے بہترین خدمات انجام دے رہی ہے۔ایوارڈ کے لیے کشمیری ادیبوں کا انتخاب اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ جموں و کشمیر کے ادیب معیاری ادب تخلیق کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago