سری نگر میں دہشت گردوں نے شہری کو گولی ماری، اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا
سرینگر کے علاقے کرننگر میں ہفتے کے روز نامعلوم دہشت گردوں نے ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ شہری کی شناخت عبدالرحمان گورو کے طور پر ہوئی، جو سرینگر کے چھتہ بل کا رہائشی تھا، کو قریب سے فائرنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قریبی ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر ڈاکٹر کنولجیت سنگھ نے بتایا کہ مقتول کو تین گولیاں اس کے سینے پر اور ایک چہرے پر لگی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے اسپتال میں مردہ لایا گیا تھا۔ اس واقع کے بعد پورے شہر میں تلاشی کاروائی تیز کر دی گئی ہے اور جہاں واردات انجام دی گئی ہے اس علاقے کو بھی گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی ہے، تاہم کسی کی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس واقع کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی سرینگر میں چند ماہ قبل عام شہریوں کو دہشت گردوں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر ابدی نیند سلا دیا ہے۔