حیدرآباد۔29۔ستمبر(انڈیا نیرٹیو)
طوفان”گلاب“جسے پاکستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے نام دیاگیاتھااس کے کمزورپڑنے کے بعداب طوفان”شاہین“ کے خطرات منڈلانے لگے ہیں اورکہاجارہاہے کہ بحیرہ عرب میں تیارہورہے اس طوفان”شاہین“پرکئی ممالک بشمول ہندستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے نگاہیں مرکوزکی جاچکی ہیں۔امکانی طوفان”شاہین“کو قطرکے محکمہ موسمیات نے نام دیاہے۔
خلیج بنگال اوربحیرہ عرب میں تیارہونے والے طوفان کونام دینے کاعمل کی نگرانی13ممالک کے محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جاتی ہے اوران ناموں کوقطعیت دینے کے لیے6ریجنل اسپشلائزڈمیٹرولوجیکل سنٹرس موجودہیں اوران رکن ممالک کی جانب سے ناموں کافیصلہ کیاجاتاہے۔
13رکن ممالک میں بنگلہ دیش‘ہندستان‘ایران‘مالدیپ‘ میانمار‘عمان‘پاکستان‘قطر‘سعودی عرب‘سری لنکا‘تھائی لینڈ‘متحدہ عرب امارات اوریمن شامل ہیں۔ہندستانی محکمہ موسمیات کی جانب سے بحیرہ ہندمیں ریکارڈکی جانے والی موسمی سرگرمیوں اورتبدیلیوں کوتمام رکن ممالک کوواقف کروایاجاتاہے۔ہندستان کی جانب سے مستقبل میں آنے والے طوفان کے لئے دئیے گئے ناموں کوجنہیں 6رکنی محکمہ موسمیات نے منظوری دی ہے۔
ان میں گتی‘تیج‘مراسو‘آگ‘ویوم‘جھار‘پروباہو‘نیر‘پربھنجن‘غرئی‘ امبوڈ‘جلادھی‘ویگا شامل ہیں۔سابق میں ہندستان کی جانب سے جن طوفانوں کونام دیاجاچکاہے۔ان میں اگنی‘آکاش‘بجلی‘جل‘لہر‘میگھ‘ساگراوروایوشامل ہیں۔