Urdu News

سالار جنگ میوزیم میں ساورکر کی تصویر پراحتجاج

سالار جنگ میوزیم میں ساورکر کی تصویر پراحتجاج

حیدرآباد، 29 مئی(انڈیا نیرٹیو)

 جنرل سکریٹری اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی نے سالارجنگ میوزیم میں ہندو مہا سبھا کے بانی ساورکر کی تصویر آویزاں کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔

حیدرآباد یوتھ کانگریس کے صدر ایم روہت اور ان کی ٹیم کی جانب سے سالار جنگ میوزیم کے روبرو احتجاج کی ستائش کرتے ہوئے مانکیم ٹیگور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ”مرکز کی سنگھی سرکار نے سالار جنگ میوزیم میں آزادی کے امرت مہتسو تقاریب کے دوران پنڈت جواہر لال نہرو کی تصویر کو شامل نہیں کیا ہے جو ملک کے پہلے وزیراعظم تھے جبکہ اس کے برخلاف ساورکر کی تصویر آویزاں کی گئی۔ انہوں نے انگریزوں کو معافی نامہ تحریر کیا تھا۔“ مانکیم ٹیگور نے یوتھ کانگریس کارکنوں کی ستائش کی جنہوں نے میوزیم کے روبرو احتجاج کے ذریعہ کانگریس کے موقف کو پیش کیا۔

Recommended