Urdu News

سہکار سے سمردھی’ محض ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ یہ کوآپریٹیو سیکٹر سے وابستہ افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے وزیر اعظم کا ایک اٹل عزم ہے

ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ کے تحت ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کومزید 180.40 کروڑ روپے جاری

 

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے بنیادی زرعی قرضوں کی سوسائٹیوں (پی اے سی ایس) کے کمپیوٹرائزیشن کے لیے کابینہ کے ذریعے آج لیے گئے اہم فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سلسلے وار ٹویٹس میں جناب امت شاہ نے کہا کہ چاہے یہ امداد باہمی کی وزارت کی تشکیل ہو یا اس کے بعد اس شعبے کو بااختیار بنانے کی سمت میں کیے گئے فیصلے ہوں، وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ‘سہکار سے سمردھی’ صرف ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ یہ وزیر اعظم کا کوآپریٹو سیکٹر سے وابستہ افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کا غیر متزلزل عزم ہے۔ فیصلوں کے اس سلسلے میں مزید آگے بڑھتے ہوئے جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے آج تقریباً 63,000 پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائز کرنے کا ایک بہت اہم فیصلہ لیا ہے، جو کوآپریٹو سیکٹر کی سب سے چھوٹی اکائی ہیں اور ان کا کمپیوٹرائزیشن اس شعبے کے لیے ایک اعزاز اور تحفہ ثابت ہوگا۔ میں اس دور اندیش فیصلے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر نے کہا کہ 63,000 پی اے سی ایس کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا جس پر 2,516 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اس سے تقریباً 13 کروڑ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس ڈیجیٹل دور میں پی اے سی ایس کے کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ ان کی شفافیت، اعتبار اور کارکردگی میں اضافہ کرے گا اور کثیر مقصدی پی اے سی ایس کے اکاؤنٹنگ میں بھی سہولت فراہم کرے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ لوگوں کی سہولت کے لیے مقامی زبانوں میں سافٹ ویئر دستیاب کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ یہ پی اے سی ایس کو مختلف خدمات جیسے فوائد کی براہ راست منتقلی (ڈی بی ٹی)، سود میں چھوٹ کی اسکیم (آئی ایس ایس)، پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا (پی ایم ایف بی وائی) اور کھاد اور بیج جیسی معلومات فراہم کرنے کے لیے ایک نوڈل سینٹر بننے میں بھی مدد کرے گا۔

Recommended