Urdu News

اگرمجھے منتخب نہیں کیاتوچین 20دن میں امریکہ پرقبضہ کرلے گا۔ٹرمپ

اگرمجھے منتخب نہیں کیاتوچین 20دن میں امریکہ پرقبضہ کرلے گا۔ٹرمپ

اگرمجھے منتخب نہیں کیاتوچین 20دن میں امریکہ پرقبضہ کرلے گا۔ٹرمپ

واشنگٹن ، 15 اکتوبر

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد ، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ملک کی کارپوریٹ دنیا کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہوئے تو وہ امید ، موقع اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے اقتصادی کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ دوبارہ منتخب نہیں ہوئے تو چین 20 دن سے بھی کم وقت میں امریکہ پرقبضہ کرلے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا اس سال کے اختتام سے قبل امریکہ کوویڈ 19 کے لیے ایک محفوظ اور موثر ویکسین فراہم کرے گا۔

یکم اکتوبر کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد ٹرمپ نے خود کو صحت مند قرار دیا تھا اور انہیں چار دن اور تین راتوں تک آرمی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور متعدد تجرباتی دوائیوں سے علاج کیاگیا تھا۔

ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ، وائٹ ہاوس کے ڈاکٹروں نے اب انہیں انتخابی جلسوں میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس سے تعلق رکھنے والے نیویارک ، شکاگو ، فلوریڈا ، پِٹسبرگ ، شوبایگن ، واشنگٹن ڈی سی کے اقتصادی کلب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے سامنے ایک آسان انتخاب ہے ، یاتومیراانتخاب کرکے امریکہ نواز پالیسیوں کوفروغ دیں ، ورنہ ایک بنیاد پرست بائیں بازو کے نظریہ کومنتخب کرکے بھاری غربت اور کساد بازاری سے آپ افسردگی میں پڑ جائیں گے ۔

امریکی صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ چین نے دنیا میں وائرس پھیلادیا ہے اور صرف ٹرمپ انتظامیہ ہی اس کا جواب دے سکتی ہے ، اگر میں منتخب نہیں ہوا تو چین 20 دن سے بھی کم عرصے میں امریکہ کا اقتدار سنبھال لے گا۔

Recommended