Categories: بھارت درشن

عمران خان یاد رکھیں کہ صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی : مریم نوازشریف

عمران خان یاد رکھیں کہ صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی : مریم نوازشریف

گوجرانوالہ

پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ادارے ایک پیج پر ہیں تو عمران خان یاد رکھیں صفحہ پلٹتے دیر نہیں لگتی ،آج عوام کا ایک ہی نعرہ ہے "گونیازی گونیازی "اب عمران خان فیصلہ کر لیں کہ آرام سے جانا ہے یا لوگ انہیں اٹھا کر باہر پھینکیں؟مریم نے طنزیہ کہا کہ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جاؤں گاا؟لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا "گو نیازی گو"عمران خان کی کرپشن کی داستانیں جب باہر آئیں  گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، عوام کے ووٹوں سے حکومت آنی اور جانی چاہی گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے پنجابی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں کہ عمران خان کو این آر او دینا ہے یا نہیں دینا؟ کون کہتا تھا پانچ بندے کھڑے ہو کر گو عمران گو کا نعرے لگائیں گے تو میں چلا جاؤں گا،لاہور سے گوجرانوالہ تک ایک ہی نعرہ تھا "گو نیازی گو" آپ کو اب آرام سے جانا ہے یا لوگ اٹھا کر باہر پھینک دیں، ایک ہفتے سے گوجرانوالہ کے جلسے کا خوف تھا، کابینہ کے ارکان ایک ہفتے سے لاہور میں ڈیرہ  ڈال کر بیٹھے ہوئے تھے، رات کو ایک پناہ گاہ میں عمران خان جا گھستے ہیں، اب تم جہاں بھی جاؤ گے پاکستانی عوام تمہیں پناہ دینے والی نہیں ہے۔

مریم نوازنے کہا کہ  نوازشریف کا نہیں آپ کا مقدمہ لے کر آئی ہوں، میں عوام کے پاس تاجروں،مزدوروں،ریڑھی بانوں ،پابندی کا شکار میڈ یا کا مقدمہ لے کر آئی ہوں ،غریب عوام کا برا حال ہو گیا ہے، اسلام آباد میں سرکاری ملازم ہزاروں کی تعداد میں بیٹھے تھے، لیڈی ہیلتھ ورکرز،پنشنرز اسلام آباد کی سڑکوں پر رورہے ہیں ان کامقدمہ لے کر آئی ہوں، منتخب نمائندوں کا مقدمہ لے کر آئی ہوں، منتخب نمائندوں کو اقامہ پر نکال دیا جاتا ہے، عاصم سلیم باجوہ کو پوچھنے والا کوئی نہیں،وزراکہتے ہیں مریم نواز اور نوازشریف کا بیانیہ عوام کے سمجھ نہیں آتا، ووٹ چوری کا مقدمہ سمجھ آتا ہے یا نہیں ؟آپ کے ووٹوں سے حکومت آنی چاہیے اور آپ کے ووٹوں سے حکومت جانی چاہیے، کسی کو یہ حق نہیں ہوناچاہیے کہ آپ کے منتخب نمائندوں کو اٹھا کر وزیراعظم آفس سے باہر پھینک دیں ، حساب کتاب آپ کو کر نا چاہیے اگر کوئی اور کرتا ہے تو یہ طاقت آپ کو لینی پڑے گی۔

مریم نواز نے کہاکہ عمران خان کا دعویٰ ہے  کہ جنرل ظہیر الاسلام کو نواز شریف کی کرپشن کا پتہ تھا،نوازشریف سے اس لیے استعفیٰ مانگا گیا کیوں کہ نوازشریف کی کرپشن کا پتہ چل گیا تھا،جنرل ظہیر الاسلام کو استعفیٰ مانگنے کا کیا حق ہے؟نوازشریف کی کرپشن سے اقامہ نکل آیا؟ آپ کو نواز شریف پر الزام یاد ہے تو آپ کو عاصم سلیم باجوہ نظر نہیں آتا؟ عمران خان کرپشن کرپشن کا راگ الاپتا ہے،آج میڈیا کو زنجیروں سے جکڑا ہے تمہاری کرپشن پر کوئی بات نہیں کرتا، جب اس کی کرپشن کی داستانیں باہر آئیں گی تو لو گ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے،جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو عوام کا وہ حال ہوتا ہے جو آپ کا ہورہاہے،پھر آٹا بھی غائب ہوتا ہے،ہمیں سسلین مافیا کہتے ہیں، اب پتا چلا مافیا کیاہوتا ہے؟ مافیا پہلے مارکیٹ سے چیزیں غائب کرواتا ہے اور پھر قیمتیں بڑھاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان آپ کہتے ہیں ہم سب ایک صفحے پر ہیں یاد رکھیں صفحہ پلٹتے ہوئے دیر نہیں لگتی،عوام آٹا، چینی چوروں سے حساب لینے والی ہے، ووٹ چوری ہونے کا حساب آپ کو دینا ہوگا، آئندہ اپنے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب نوازشریف کال دیں گے اور پی ڈی ایم کال دے گی تو اس کا ساتھ دوگے۔انہوں نے کہاکہ عزت، ذلت، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago