Urdu News

رام پور میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ضلع اسپتال میں کورونا سہولیات کا لیا جائزہ

مرکزی وزیر مختار عباس نقوی

افسران کے ساتھ کورونا سے متعلق جائزہ میٹنگ کر کے متعدد ہداہات دیں

رام پو ، 20 مئی ،(انڈیا نیرٹیو)

بی جے پی کے سینئرلیڈر اور مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج رام پور میں واقع کووڈ اسپتال میں مریضوں کے لیے انتظام کئے گئے سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور انہیں مریضوں کے علاج و معالجے سے متعلق ہدایات بھی دیں۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی وزیر نے اس موقع پر یہاں کہا کہ تقریباً140کروڑکی آبادی والے ملک میں کوروناکی وبا کو شکست دینے کے لیے حکومت اورسماج سبھی حساسیت کے عزائم کے ساتھ جنگی سطح پرکام کررہے ہیں۔نقوی نے آج رام پور (یوپی) کے ضلع اسپتال میں کورونا سہولیات کا معائنہ کیا اور کمشنر ، ضلع مجسٹریٹ سمیت اعلیٰ افسران کے ساتھ کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے کئے جارہے جنگی سطح کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

نقوی نے کہا کہ ’قومی آفت‘ کو ’سیاسی موقع‘ بنانے والے لوگ’بحران کے حل کا حصہ‘ بننے کی بجائے’سیاسی رکاوٹ کا قصہ‘ گڑھنے اور ’خوف والجھن کابھوکال‘کھڑاکرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ’سروے بھاونتو سکھین: سروے سنتو نیرامایا‘(سبھی خوش رہیں ، سبھی بیماری سے آزاد رہیں ، سبھی خوش حالی کے گواہ بنیں)کے عزم کے ساتھ سماج کے تمام طبقات کی صحت وسلامتی کے لئے کام کررہی ہے۔ غیر متوقع بحران سے ملک کو باہرنکالنا سبھی کی ترجیح ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی اس بحران سے باہرنکلیں گے۔

نقوی نے کہا کہ جو لوگ پہلے دنیا کے سب سے بڑے ویکسی نیشن پروگرام پر سوال اٹھاتے رہے ہیں وہی اب’ویکسی نیشن کے عمل پر الجھن‘ پیدا کررہے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ جب جنوری ۔ فروری 2020 میں کورونا بحران شروع ہواتھا اتبسے ایک سال کے اندر وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی حکومت نے لوگوں کی صحت وسلامتیکے لئے سہولیات اوروسائل کو یقینی بنانے کے موثر اقدامات کیے جس کے نتیجے میں جہاں جنوری۔ فروری 2020 میںملک میںکوروناجیسی وباسے لڑنے کے لیے سہولیات ناکے برابر تھیں ،وہیں اب خواہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ لیب ، روزانہ کی ٹیسٹنگ کی صلاحیت ، کورونا ٹیسٹنگ کٹ ، ڈیڈیکیٹیڈکورونا اسپتال ، این 95 ماسک ، پی پی ای کٹ اور وینٹی لیٹر – میڈیکل آکسیجن کی پیداوارہو، لوگوں کی صحت اور سلامتی کے لئے مناسب سہولیات اوروسائل دستیاب ہیں۔ نقوی نے کہا کہ ہندوستان میں دنیا کی سب سے بڑی ویکسی نیشن مہم چل رہی ہے اور اب تک تقریبا 18کروڑ50لاکھ افراد کو کورونا ٹیکہ لگایاگیا ہے۔ ملک بھر میں 73 ہزار 600 ویکسی نیشن مراکز چل رہے ہیں۔ روزانہ لاکھوںلوگوں کوکوروناٹیکہ لگایاجارہاہے۔ آج ملک بھر میں 2527 کورونا ٹیسٹنگ لیب ہیں ، جن کی یومیہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 20 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ابھی تک تقریبا 32 کروڑ کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ اوسطا روزآنہ20 لاکھ سے زیادہ لوگوںکا کورونا ٹیسٹ ہورہاہے۔

نقوی نے کہا کہ چاہے ڈیڈیکیٹیڈکورونا اسپتال ہوں،آئی سی یوبیڈہوں،وینٹی لیٹرہوں، میڈیکل آکسیجن سپلائی ہو ، مودی اور یوگی حکومت نے ہر محاذ پر مضبوطی سے کام کیا ہے۔ کورونا پینڈیمک کے خلاف جنگ میں مرکزی حکومت نے ریاستوں کی بھرپور مدد کی ہے۔ ریاستوں کو 1 کروڑ 69 لاکھ پی پی ای کٹ،4کروڑ 8لاکھ این۔95 ماسک، ہائیڈروکسی کلوروکون کی 11کروڑ16لاکھ ٹیبلیٹ، 42 ہزار 856 وینٹی لیٹر، 1 لاکھ 7443 آکسیجن سلنڈردیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ’آکسیجن ایکسپریس‘ ٹرینوں کے ذریعہ ریاستوںکوہزاروں میٹرک ٹن میڈیکل آکسیجن پہنچائی گئی ہے۔

نقوی نے کہا کہ پہلے بھی کورونا چیلنجز کے دوران 80 کروڑلوگوں کو مفت راشن دیا گیا۔ اس کوجاری رکھتے ہوئے ’پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا‘ کے تحت ایک بار پھر 80 کروڑ ضرورت مند افراد کو ہر ماہ فی نفر5 کلو مفت اناج دیا جارہا ہے۔

Recommended