ابوشحمہ انصاری، پٹنہ
تنظیم ابنائے ندوہ بہار(پٹنہ کمشنری) کا چھٹا انتخابی مشاورتی اجلاس
مولانا ثناءاللہ ازہری ندوی صدر، مولانا نورالسلام ندوی جنرل سکریٹری منتخب
پٹنہ:بڑا مبارک اور خوشگوار موقع ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں ندوی برادری یہاں جمع یہ اس بات کا غماز ہے کہ اس تنظیم کے اندر جان ہے اور یہ آگے کی جانب رواں دواں ہے،ان خیالات کا اظہار مولانا مشہود احمد قادری ندوی نے کیا، آج وہ اقرا ہال نفیس کالونی پٹنہ میں تنظیم ابنائے ندوہ بہار کے چھٹے انتخابی و مشاورتی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا دستور تیار ہو چکا ہے اور وہ اب کتابی شکل میں آچکا ہے، ہمیں دستور کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کرنا ہے اور کام میں تیزی لانا ہے، انہوں نے اسکول و مکاتب کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم سب سے بنیادی مرحلہ ہے، اس لیے تعلیمی امور کو ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھایا جائے، انہوں نے کہا کہ آج ارتداد بڑھ رہا ہے اس کو روکنے کےلئے ہمیں بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں اس بات کی فکر کرنی چاہیے کہ ہمارے گھروں کا ماحول دینی ہو اور ہمارا معاشرہ اسلامی ہو۔
اس موقع مولانا نجیب الرحمن ململی ندوی نے تنظیم کے قیام اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کی صلاحیت و تجربات سے فائدہ اٹھانا اور ان کی رہنمائی کرنا، بہار کی تعلیمی و معاشرتی ترقی کے لئے غور وفکر کرنا اور ان مسائل کا حل تلاش کرنا تنظیم کا بنیادی مقصد ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ تمام ریاستوں میں ابنائے ندوہ کا ایک نیٹ ورک قائم ہو جس کے ذریعے ہم مادر علمی کے مشن اور پیغام کو عام کر سکیں،مولانا پروفیسر سرور عالم ندوی نے کہا کہ تنظیم کا قیام خوش آیند اقدام ہے، ہمیں اپنا احتساب بھی کرنا چاہیے اور نئے مکاتب اور اداروں کے قیام پر بھی توجہ دینی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہماری فکر و تحریر میں ندویت ہمیشہ نظر آنی چاہیے۔
فکری اعتبار سے ہر شخص کو جو ہمارے قریب ہے ان تک اپنا پیغام پہنچانا چائے، مولانا نور السلام ندوی نے نظامت کر تے ہوئے تمام مہمانوں کا استقبال کیا،انہوں نے عظیم آباد کی تاریخ بیان کرتے ہوئے کہا ہر دور میں بہار کا ندوہ سے گہرا رشتہ رہا ہے، جب تحریک ندوہ کو یوپی سے باہر عام کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی تو اس کا ساتواں اجلاس اسی سرزمین پر منعقد ہوا اس کے بعد بہار سے ندوہ کی جانب طلبہ کا رجوع عام ہوا،اور معترضین کی شدت میں کمی آئی، تنظیم ابنائے ندوہ دراصل پرانے رشتہ کی تجدید ہے،اس موقع مولانا ثناءاللہ ازہری ندوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا قیام ایک بہتر قدم ہے، اس سے کام میں تقویت ملتی ہے، ہمیں ہمیشہ مثبت سوچ رکھنا چاہیے اور اخلاص کے ساتھ کام کرنا چاہیے، مولانا اسعد ندوی نے تحریک ندوہ اور ابنائے ندوہ کی ذمہ داری پر روشنی ڈالی، مولانا محمد عیسی ندوی نے کہا کہ اس سے مسائل کو کم کرنے میں مدد ملے گی ہمیں ایک دوسرے کا معاون بنا چاہیے ،اس موقع پر تنظیم ابنائے ندوہ بہار پٹنہ کمشنری کی تشکیل بھی عمل میں آئ، مولانا ثناءاللہ ازہری ندوی کو صدر اور مولانا غلام سرور ندوی اور مولانا مکرم علی ندوی کو نائب صدر اتفاق رائے سے بنایا گیا۔
جب کہ مولانا نورالسلام ندوی کو جنرل سکریٹری اور مولانا عارف نثار ندوی کو معاون جنرل سکریٹری اور مولانا حامد حسین ندوی کو خازن منتخب کیا گیا،اس کے علاوہ فیروز عالم ندوی، مولانا دستگیر ندوی،مولانا آفتاب عالم ندوی،مولانا معراج ندوی،مولانا ذاکر حسین ندوی ،مولانا طلحہ نعمت ندوی، مولانا طفیل احمد جیلانی ندوی، مولانا انور عالم ندوی، مولانا شاہد ندوی،مولانا فضل کریم ندوی، مولانا کفیل احمد ندوی، مولانا تنویر احمد ندوی، ڈاکٹر ابرالحق ندوی، مولانا نظر الاسلام ندوی کو رکن منتخب کیا گیا۔