Urdu News

وزیراعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا

وزیراعظم نے انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں بین الاقوامی میوزیم ایکسپو 2023 کا افتتاح کیا۔ انہوں نے نارتھ اور ساؤتھ بلاکس میںقائم ہونے والے نیشنل میوزیم کے ورچوئل واک تھرو کا بھی افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر ٹیکنو میلہ، کنزرویشن لیب اور نمائشوں کادیدار بھی کیا۔انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو کا انعقاد آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر کیا جا رہا ہے تاکہ 47 ویں بین الاقوامی میوزیم ڈے کو سال کے، ’میوزیمس، پائیداری اور بہبود‘تھیم کے ساتھ منایا جاسکے۔ انٹرنیشنل میوزیم ایکسپو

ٹیکنالوجی کی شمولیت سے تاریخ کے مختلف ابواب زندہ ہو رہے

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے میوزیم کے عالمی دن کے موقع پر سب کو مبارکباد دی۔اس موقع کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جہاں ہندوستان اپنی آزادی کے 75 سال  مکمل ہونے پر امرت مہوتسو منا رہا ہے، وہیں بین الاقوامی میوزیم ایکسپو کے موقع پر ٹیکنالوجی کی شمولیت سے تاریخ کے مختلف ابواب زندہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم کسی میوزیم میں داخل ہوتے ہیں تو ہمارا رابطہ ماضی سے ہوتا ہے اور میوزیم حقائق اور شواہد پر مبنیسچائی کو پیش کرتا ہے.

اور یہ ماضی سے تحریک اور مستقبل کے تئیں فرض کا احساس بھی دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا تھیم ’پائیداری اور فلاح و بہبود‘ آج کی دنیا کی ترجیحات کو اجاگر کرتا ہے اور اس تقریب کو مزیدبامعنی بناتا ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آج کی کاوشیں نوجوان نسل کو اپنے ورثے سے بہتر طور پر روشناس کرائیں گی۔

وزیر اعظم نے آج کی تقریبگاہ  پہنچنے سے پہلے میوزیم کے اپنے دورے کا بھی ذکر کیا

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ غلامی  کے دوران اس سرزمین کی بہت سی میراثضائع ہوگئی تھیں  جوکہ سینکڑوں سال تک رہی جب قدیم نسخوں اور کتب خانوں کو جلا کر خاکستر کر دیا گیا، وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف ہندوستان کا ہی نہیں بلکہ  پوری دنیا کی وراثت کا نقصان ہے۔ انہوں نے آزادی کے بعد اس سرزمین کے طویل عرصہ سے کھوئے ہوئے ورثے کے احیاء اور تحفظ کے لیے کوششوں کے فقدان پر افسوس کا اظہار کیا جہاں شہریوں میں بیداری کی کمی نے اس سے بھی زیادہ اثرڈالا۔’پنچ پرن‘یا آزادی کا امرت کال کے دوران ملک کے ذریعہ کئے گئے پانچعزم کو یاد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے ’اپنی وراثت پر فخر کرنے‘ پر زور دیا .

اورواضح کیا کہ ملک کا ایک نیا ثقافتی ڈھانچہ تیار کیا جا رہا ہے۔وزیر اعظم نے  مزید کہا کہ ان کوششوں میں کوئی بھی ہندوستان کی آزادی کی لڑائی کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ملک کے ہزار سال پرانے ورثے کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہحکومت ہر ریاست اور معاشرے کے ہر طبقے کے ورثے کے ساتھ مقامی اور دیہی میوزیمس کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی مہم چلا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا

Recommended