Urdu News

ناگالینڈ میں شہد کی جانچ لیب کا افتتاح

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر

 

نئی دہلی،  27/جون 2022 ۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ حکومت ہند ملک میں ہمہ جہت اور متوازن ترقی کے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہے۔ جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا یہ یقین ہے کہ شمال مشرق کی طاقت بڑھے گی تو ملک کی طاقت بڑھے گی اور اسی طاقت سے ملک آگے بڑھے گا۔

’’جب ہمہ جہت ترقی کی بات آتی ہے تو شمال مشرقی خطہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے حکومت کی اسکیموں، پروگراموں، فنڈنگ ​​اور اداروں کے ذریعے مسلسل یہ کوشش کی جارہی ہے کہ ہمارا شمال مشرقی خطہ کسی پر انحصار نہ کرے، بلکہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو اور ملک کی تعمیرنو میں اپنا بھرپور حصہ ڈال سکے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم بار بار اس علاقے کا دورہ کرتے ہیں اور انھوں نے اپنے کابینی وزراء سے بھی کہا ہے کہ وہ باقاعدگی سے اس علاقے کا دورہ کریں اور یہاں کی مشکلات کو سمجھیں اور اپنے محکموں سے متعلق مسائل کو جلد حل کریں۔ انھوں نے گزشتہ برسوں میں شمال مشرق کی ترقی کے لیے بہت سی اسکیمیں شروع کیں، تاکہ برسوں سے یہاں کی جانے والی کوتاہی کی تلافی ہو سکے۔‘‘ جناب تومر نے آج نارتھ ایسٹ ایگری ایکسپو، چوماؤکیڈما میں منعقد ایک تقریب میں یہ باتیں کہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001A4DJ.jpg

جناب تومر نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے خوش قسمتی اور خوشی کی بات ہے کہ ہمارے وزیر اعظم جناب مودی ہیں، جن پر ملک کا بھروسہ ہے اور ان کی مقبولیت دنیا میں بھی بڑھ رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب ملک کی قیادت قابل اور بااختیار ہو تو شہریوں کے لیے آگے بڑھنا آسان ہو جاتا ہے۔ اگر شہری پوری طرح تیار ہوں تو قیادت کو بھی تقویت ملتی ہے اور ملک کو درپیش مسائل کا حل تلاش کیا جاتا ہے اور ہم آسانی سے اپنے اہداف تک پہنچنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

جناب تومر نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں میں مرکزی حکومت نے ہمارے ملک میں غربت، عدم مساوات اور بے روزگاری کو دور کرنے کے لیے خلوص نیت سے کام کرنے کی انتھک کوشش کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اگر معاشرے اور ملک میں عدم توازن ہو تو آگے بڑھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ حلف لینے کے بعد جناب مودی نے غربت اور عدم توازن کو دور کرنے کے لیے ٹھوس کام کرنا شروع کیا، اس کوشش میں غریبوں کے کروڑوں جن دھن کھاتے کھولے گئے ہیں اور انھیں کئی اسکیموں کے ذریعے مسلسل فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ پردھان منتری کسان سمان ندھی اسکیم کے تحت مرکزی حکومت نے اب تک ساڑھے گیارہ کروڑ کسانوں کو دو لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ دیے ہیں، ہر سال 6000 روپئے ہر کسان کو مل رہے ہیں۔ یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ کووڈ کی وبا کے دوران، 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن دیا گیا اور مرکز کی طرف سے دیگر سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002FN1A.jpg  

بعد میں، جناب تومر نے دیما پور، ناگالینڈ میں شہد کی جانچ لیباریٹری کا بھی آغاز کیا، جو شہد کی مکھیاں پالنے والوں اور پروسیسروں کو تیار کردہ شہد کی جانچ کے لیے مدد کرے گی۔ انھوں نے بانس میوزیم اور آرگینک اے سی مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔ ان تقریبات کے دوران ناگالینڈ کے وزیر زراعت جناب جی کیتو، چیف سکریٹری جناب جے عالم، مرکزی باغبانی کمشنر جناب پربھات کمار، دیگر سینئر افسران اور معززین، کسان اور سائنسدان موجود تھے۔

Recommended