Urdu News

عنایت خان ضلع ارریہ کی نئی ڈی ایم، پرسانت کمار کا تبادلہ

عنایت خان ضلع ارریہ کی نئی ڈی ایم

خاتون ڈی ایم عنایت خان کی آمد سے باشندگان ارریہ میں خوشی کی لہر، لوگوں نے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیا

اپنی ریاست بہار میں ہفتہ کے وزبڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کیا گیا ہے۔ 13 اضلاع کے ڈی ایم اور 5 اضلاع کے ایس پی کو تبدیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی آئی اے ایس اور آئی پی ایس افسران کا تبادلہ کیا گیا تبادلہ ہوچکا ہے، ان کی جگہ شیخ پورہ کی تیز طرار اور خاتون ڈی ایم عنایت خان آئی اے ایس ارریہ ضلع کی ڈی ایم بنائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ عنایت خان 2012 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں، جن کا تعلق بہار کیڈر سے ہے۔ بہت ہی کم عرصے میں وہ ملک کی بہترین افسر کے طور پر جانی جانے لگی ہیں۔ وہ نہ صرف انتہائی ایماندار ہیں بلکہ ایک کامیاب منتظمہ بھی ہیں۔

عنایت خان ہندوستانی نوعمر لڑکیوں کے لئے رول ماڈل بن چکی ہیں۔ انہوں نے دکھایا ہے کہ کامیابی کے لیے امیر ہونا اور اعلیٰ سطح کے تعلیمی اداروں سے وابستہ ہونا ضروری نہیں ہے۔ جذبہ، ہمت اور استقامت ہو تو کوئی بھی اپنی منزل حاصل کر سکتا ہے۔ ایک پرائیویٹ انجینئرنگ کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے باوجود، اس نے پہلی ہی کوشش میں UPSCکا امتحان پاس کیا۔ ان کا رینک 176 تھا۔ عنایت خان کا تعلق اصل میں اتر پردیش سے ہے۔

ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے آنند انجینئرنگ کالج سے بی اے کیا۔ تکنیکی ڈگری حاصل کی۔ اس نے الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن برانچ میں بی ٹیک مکمل کیا۔ اس کے بعد وہ ایک سافٹ ویئر کمپنی میں شامل ہو گئیں۔ حالانکہ اسے فوراً احساس ہوا کہ اس کی زندگی کا مقصد کہیں اور ہے۔ اس فیصلے میں اس کے والدین نے بھی اس کا ساتھ دیا اور وہ اپنی نوکری چھوڑ کر آئی اے ایس کی تیاری کے لئے دہلی آگئیں۔ عنایت خان اس وقت شیخ پورہ کے ڈی ایم تھیں۔ انہوں نے دو سی آر پی ایف جوانوں کی بیٹیوں کو گود لیا ہے جو پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں بہار سے شہید ہوئے تھے۔ وہ فوجیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ایک فنڈ بھی چلاتی ہیں۔ اس سے پہلے عنایت خان کا دور پنڈارک، راجگیر اور بھوجپور میں تھا۔

تینوں جگہوں کے لوگ آج بھی ان کے دور کو اپنے علاقے کے سنہرے دور کے طور پر یاد کرتے ہیں اور جس خاتون ڈی ایم نے پی ایم مودی سے تغریفیں حاصل کی ہیں، انہیں کا نام ہے عنایت خان۔ عنایت خان کی ارری پوسٹنگ سے یہاں کے باشندگان میں خوشی ومسرت کی لہر دوڑ گئی ہیں اور ارریہ جو فنیشور ناتھ رینو اور عیسیٰ فرتاب کی علمی و ادبی سرزمین ہے، یہاں کے لوگوں نے عنایت خان کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کیاہے، عام لوگوں کے ماسواجن سرکردہ شخصیات اور سیاسی رہنماؤں نے انہیں مبارکباد پیش کی ہیں، ان میں الحاج ماسٹر محمد محسن،الحاج ارشد انور الف، رضی احمد تنہا، رفیع حیدر انجم پروفیسر رقیب احمد، کانگریس پارٹی کے ضلع ترجمان سبطین احمد، سینئر صحافی اور نگر پریشد کے متوقع چیئر مین امیدوار پرویز علیگ، سابق رکن پارلیمنٹ سرفراز احمد، ایم ایل اے جوکی ہاٹ شاہ نواز عالم، سابق رکن اسمبلی ذاکر انور خان بیراگ، ارریہ کے ایم ایل اے عابد الرحمن، رضی احمد، عابد حسین انصاری، محمد اعلیٰ مختور مجیب، حیدر عالم راج، بیلوا پنچایت کے ریکارڈ ووٹوں سے کامیابی حاصل کرنے والی مکھیا کا نمائندہ مسعود عالم، سکٹی بلاک کی پرمکھ نمائندہ قمر الزمان،الحاج اکرام الحق، غفران عالم اور آر جے ڈی کے قومی ممبر سرورعالم کھریا بستی اور وارڈ کونسلر نمائندہ معشوم انور رضا وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں اور ان لگوں نے انید ظاہر کیں ہیں کیں کہ موجودہ خاتون کلکٹر جو ایک ایماندار ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہیں، آپ ارریہ کی ترقی اور ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کرین گی اورارریہ ضلع سے کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لین گیں۔

Recommended