Urdu News

آکسیجن ایکسپریس کی کارکردگی میں اضافہ

@RailMinIndia

آکسیجن ایکسپریس کی کارکردگی میں اضافہ

آکسیجن ایکسپریس کی کارکردگی میں اضافہ کرکے اِسے مہاراشٹر، اترپردیش، مدھیہ پردیش اور دلّی کے بعد اب ہریانہ اور تلنگانہ تک توسیع دے دی گئی ہے۔ اب مزید تین ریل گاڑیاں یاتو رقیق آکسیجن لے جارہی ہیں یا اِن میں پلانٹس لادے جارہے ہیں۔ امید ہے کہ بھارتی ریلوے کے ذریعے لانے لے جانے والی کُل رقیق طبی آکسیجن کی مقدار اگلے 24 گھنٹے میں تقریباً 640 میٹرک ٹن ہوجائے گی۔ 

ہریانہ کو پہلی آکسیجن ایکسپریس حاصل ہوگی، جس میں 2 ٹینکرس ہوں گے۔ یہ ٹرین اوڈیشہ کے انگُل علاقے سے روانہ ہوگی۔ہریانہ پہنچنے والی اِن آکسیجن ریل گاڑیوں کے سلسلے سے، ریاست میں کووڈ19- مریضوں کے لیے آکسیجن کی بھرپائی کی یقین دہانی ہوگی۔ 

تلنگانہ سرکار نے بھی بھارتی ریلوے سے آکسیجن ایکسپریس کی درخواست کی ہے۔ ایک خالی رَیک، سکندرآباد سے انگُل کے لیے جارہا ہے جس میں پانچ خالی ٹینکرس ہیں۔ امید ہے کہ یہ آج انگُل پہنچ جائے گا۔

اترپردیش بھی، کَل آکسیجن ایکسپریس نمبر پانچ پہنچی ہے جس میں پانچ ٹینکروں میں 76 اعشاریہ دو نو میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن ہے۔ اِن میں سے ایک ٹینکر وارانسی میں اتارا گیا جب کہ بقیہ چار ٹینکرز لکھنو میں اتارے گئے۔

ٹرین نمبر چھ، لکھنو کے راستے میں ہے اور امیدہے کہ یہ آج اپنی منزل پر پہنچ جائے گی۔ اِس میں چار ٹینکروں میں 33 اعشاریہ ایک آٹھ میٹرک ٹن رقیق طبی آکسیجن ہے۔

Recommended