Urdu News

دارالعلوم رضویہ ضیاءالعلوم، پرساں میں منایا گیا یوم آزادی کا جشن

دارالعلوم رضویہ ضیاءالعلوم، پرساں

گولا بازار:گورکھ پور(ابوشحمہ انصاری)

شہر سے متصل موضع پرساں عرف اگلہواں، ککرہی میں واقع دارالعلوم ضیاءالعلوم میں آج صبح 8 بجے پرچم کشائی کی رسم دارالعلوم کے صدر مدرس مفتی محمد شعیب رضا نظامی اور صدر شعبہ حفظ مفتی نورالحسن امجدی صاحبان کے ہاتھوں ادا کی گئی۔

دارالعلوم کی پرشکوہ عمارت پر قومی پرچم ترنگا لہرانے کے ساتھ ہی قومی ترانہ پڑھا گیا اور بچوں کے درمیان آزادی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ اخیر میں بچوں کو مٹھائی وغیرہ تقسیم کی گئی۔اس موقع پر دارالعلوم کے اساتذہ، طلبا و اراکین سمیت گاؤں کے سرکردہ لوگ موجود رہیں۔

Recommended