Urdu News

ہندستان اور ازبکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں: وزیر اعظم

ہندستان اور ازبکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں: وزیر اعظم

ہندستان اور ازبکستان دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہیں: وزیر اعظم

India and Uzbekistan stand firm against terrorism: PM

نئی دہلی ، 12 دسمبر ( انڈیا نیرٹیو)

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز ہند ستان ۔ازبکستان کے سربراہ اجلاس میں انتہا پسندی ، بنیاد پرستی اور علیحدگی پسندی کے مشترکہ خدشات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف مضبوطی سے کھڑے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ازبکستان کے صدر شوکت میرضیایف کے ساتھ ورچوئل چوٹی اجلاس کی افتتاحی تقریر میں کہا کہ علاقائی سلامتی کے امور پر دونوں ممالک کا یکساں نقطہ نظر ہے۔

سربراہی اجلاس میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال

سربراہی اجلاس میں دو طرفہ تعلقات سے متعلق تمام شعبوں میں وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میں ہندستان اور ازبکستان کے مابین کورونا کے بعد کی دنیا میں تعاون کو مستحکم کرنا اور علاقائی اور عالمی امور پر باہمی دلچسپی کے امور پرخیالات کا اشتراک شامل ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سیکورٹی شراکت داری باہمی تعلقات کا مضبوط ستون ہے۔گزشتہ برس دونوں ممالک نے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں۔ دونوں ممالک خلا اور جوہری توانائی پر مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

کووڈ۔ 19 وبا کے مشکل وقت میں ، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی مکمل حمایت کی ہے۔ دوا کی فراہمی اور ایک دوسرے کے شہریوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

دونوں ممالک کی ریاستوں کے مابین تعاون میں بھی اضافہ

دونوں ممالک کی ریاستوں کے مابین تعاون میں بھی اضافہ ہورہا ہے ، جس کی مثال گجرات اور اندیجان کی کامیاب شراکت داری اور ہریانہ اور فرغانہ کے مابین تعاون کا فریم ورک تیار ہونا ہے۔

افغانستان میں جاری امن عمل کو اس کی قیادت میں جاری رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہاں گزشتہ دو دہائیوں کی کامیابیوں کو بچانا بہت ضروری ہے۔

معاشی شراکت داری کا ذکر

معاشی شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کی ترقی کی شراکت بہت قریبی ہے۔ ہندستان کے کریڈٹ سسٹم سے ازبکستان میں کئی منصوبوں کو چلانے پر غورجا رہا ہے۔

ہندستان ازبکستان کی ترقیاتی ترجیحات کے پیش نظر ہندستان اپنے تجربے اور مہارت کا اس سے اشتراک کرنے کے لیے تیار ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندستان اور ازبکستان دومالاما ل تہذیبیں ہیں ، جو قدیم زمانے سے مستقل رابطے میں ہیں۔

خطے کے چیلنجوں اور مواقع کے بارے میں ہماری تفہیم اور ان کے حل کے لیے ہماری سوچ ایک جیسی ہے ۔ دونوں ممالک کے مابین تعلقات ہمیشہ مضبوط رہے ہیں۔

حالیہ دنوں میں ہندستان اور ازبکستان کے مابین کئی اعلی ٰسطح کے رابطے

حالیہ دنوں میں ہندستان اور ازبکستان کے مابین کئی اعلی ٰسطح کے رابطے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2015 اور 16 میں ازبکستان کا دورہ کیا تھا اور صدر میرضیایف نے 2018 اور 19 میں ہندستان کا دورہ کیا تھا۔

سربراہی اجلاس کے دوران ہندستان اور ازبکستان کے درمیان کچھ اہم امور پر معاہدے

سربراہی اجلاس کے دوران ہندستان اور ازبکستان کے درمیان کچھ اہم امور پر معاہدے بھی ہوئے۔ اس میں شمسی توانائی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی،موثر کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروجیکٹس ، کسٹم اور صحافت کے شعبوں میں مفاہمت ناموں پر دستخط ہوئے ۔

اس کے لیے ایکسپورٹ ۔امپورٹ بینک آف انڈیا کی ازبکستان کو کریڈٹ سسٹم اور مصنوعات کے نتائج کی توثیق کے مطابق تشخیص سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔ساتھ ہی ہندستان سائبر سیکورٹی میں ازبکستان کی حمایت کرے گا۔

Recommended